پاکستان
ملاقات بہت اہم تھی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔ ملالہ یوسفزئی گزشتہ رات ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں اور وہ ملک میں چار روز قیام کریں گی۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچ گئیں ذرائع کے مطابق ملالہ اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جب کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے ملالہ یوسفزئی وزیراعظم ہاؤس پہنچیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔ وزیراعظم اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود ہیں۔

پاکستان
3دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔
پاکستان
(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے 48گھنٹے میں میپکو ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ نوید وینس کے خلاف چارج شیٹ ختم نہ کرائی اور ایس ای میپکو عمر لودھی کو فوری ٹرانسفر نہ کیا تو وہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے بھائی اور تمام یونین چیئرمینوں سمیت جنوبی پنجاب متحدہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیں گے کہ اگر ایک وفاقی وزیر کی اس کی حکومت میں ذاتی معاملات پر بھی غور نہیں کیا جاتا تو وہ حلقے کے عوام کو کیا منہ دکھائیں گے- نوید وینس کے ساتھ میرے حلقے کے ہزاروں ووٹ ہیں جنہیں میں کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کو جواب دینے سے بہتر ہے کہ میں پارٹی ہی کو جواب دے دوں۔ اس پر اویس لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی صورت میں سکندر حیات بوسن کو منایا جائے۔
پاکستان
پارٹی چھوڑنے کی خبریں غلط

سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
- شوبز22 hours پہلے
شوبز چھوڑنے کی وجہ
- شوبز24 hours پہلے
عرب ڈانسر خوفزدہ
- پاکستان23 hours پہلے
دہشت گرد قرار
- شوبز23 hours پہلے
میشا شفیع کی حمایت
- شوبز23 hours پہلے
"کون ہے سخت لونڈا؟"
- کھیل23 hours پہلے
شاداب خان کو ٹکا سا جواب
- شوبز2 hours پہلے
"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی
- انٹرنیشنل4 hours پہلے
اعتکاف کے لئے اہم اعلان
- انٹرنیشنل21 hours پہلے
جنسی زیادتی پر عمر قید
- پاکستان22 hours پہلے
وکٹیں گر نےسے سسٹم کو خطرہ
- شوبز23 hours پہلے
دل بھر گیا
- پاکستان4 hours پہلے
تا حیات نا اہل