Connect with us

پاکستان

فریادی بن گئے

شائع شدہ

کو

فریادی بن گئے

چیف جسٹس اف پاکستان ثاقب نثارنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوفریادی قرار دیدیا واضح ہوکہ دو روز قبل وزیراعظم اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارسے عدالت عظمی کی عمارت میں ملاقات کی تھی جس پربہت سی قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں بھی جسٹس ثاقب نثارکے سامنے اس ملاقات کا تذکرہ ہوا تو انھون نے کہا کہعدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے گزشتہ میٹنگ سے کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا۔چیف جسٹ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔

پاکستان

3دہشت گرد ہلاک

شائع شدہ

کو

3دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

شائع شدہ

کو

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے 48گھنٹے میں میپکو ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ نوید وینس کے خلاف چارج شیٹ ختم نہ کرائی اور ایس ای میپکو عمر لودھی کو فوری ٹرانسفر نہ کیا تو وہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے بھائی اور تمام یونین چیئرمینوں سمیت جنوبی پنجاب متحدہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیں گے کہ اگر ایک وفاقی وزیر کی اس کی حکومت میں ذاتی معاملات پر بھی غور نہیں کیا جاتا تو وہ حلقے کے عوام کو کیا منہ دکھائیں گے- نوید وینس کے ساتھ میرے حلقے کے ہزاروں ووٹ ہیں جنہیں میں کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کو جواب دینے سے بہتر ہے کہ میں پارٹی ہی کو جواب دے دوں۔ اس پر اویس لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی صورت میں سکندر حیات بوسن کو منایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارٹی چھوڑنے کی خبریں غلط

شائع شدہ

کو

جواب دینے مجھے بھی آتے ہیں

سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں