Connect with us

پاکستان

اہم القاعدہ کمانڈرہلاک

شائع شدہ

کو

اہم القاعدہ کمانڈرہلاک

لیبیا میں امریکا کے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داؤد سمیت ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے لیبیا کے علاقے اُوباری میں واقع دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما موسی ابو داؤد اپنے ساتھی جنگجو کے ہمراہ مارا گیا ہے۔ موسی ابو داؤد نوجوانوں کی ذہن سازی کیا کرتا تھا اور انہیں عسکری تربیت فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔ افریقہ میں امریکی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں کئی گئی فضائی کارروائی امریکا کا اس سال کیا گیا دوسرا فضائی حملہ تھا جس میں توقع کی مطابق کامیابی ملی جب کہ یہ پہلی کارروائی تھی جس میں القاعدہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق موسی ابو داؤد نے 2013 میں الجزائر میں فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے نو فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا اور بیرون ممالک دہشت گردی کے کئی واقعات کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہا ہے۔ موسی ابوداؤد دہشت گردی کی کارروائی کے لیے شدت پسند نوجوانوں کی عسکری تربیت بھی کیا کرتا تھا۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں