Connect with us

انٹرنیشنل

پاکستانیوں کااحتجاجی مظاہرہ

شائع شدہ

کو

پاکستانیوں کااحتجاجی مظاہرہ

چین کی جیلوں میں قید پاکستان شہریوں کے اہل خانہ اور ان کے عزیزوں نے بدھ کو اسلام آباد میں نیشل پریس کلب کے باہر ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں درجنوں افراد شریک تھے جن کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مختلف مقدمات کے تحت چین کی جیلوں میں بند ہیں اور ان میں سے متعدد کو سزائیں بھی سنائی جا چکی ہے۔ مظاہرے میں شریک سہیل اختر کا کہنا ہے کہ چین جا کر اپنے رشتہ داروں کے مقدمات کی پیروی کرنا ان کے لیے مشکل ہے اور دوران قید ان سے اچھا سلوک بھی نہیں کیا جارہا. اس لیے ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں وطن واپس لایا جائے تاکہ وہ اپنی بقیہ سزا یہاں پاکستان میں پوری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں