Connect with us

پاکستان

فرد جرم عائد کردی گئی

شائع شدہ

کو

فرد جرم عائد کردی گئی

وفاقی اینٹی کرپشن نے ٹریڈ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی، اسکینڈل میں ملزمان پرفراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ عدالت نے دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جس کی صحت سے ملزمان نے انکار کردیا۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے،اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں وہ ان کی صحت سے انکار کرتے ہیں۔سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی کہ ان کا جو فرنٹ مین ہے وہ کون ہے اس کی شکل ہی دکھادیں۔ سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پرلوگ باتیں کررہے ہیں، اپنے دور میں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنر میں گیا تھا جو میڈیا میں بھی آیاتھا۔

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخالف اتحاد نیا نہیں

شائع شدہ

کو

مخالف اتحاد نیا نہیں

خورشید شاہ نے کہا جب تک عوام ساتھ ہیں کوئی پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پختون، پنجابی، بلوچ، سندھی ہماری پہچان ہیں‌ جو ہماری پہچان کو گدھا کہتا ہے وہ سب سے بڑا گدھا ہے۔ کوئی کہتا تھا اس ملک میں بی بی نہ ہی نواز شریف آسکتا ہے مگر بی بی آئی، نواز شریف بھی آیا اور جمہوریت بھی آئی، پی پی کیخلاف کے اتحاد کوئی نئی بات نہیں آج پھر اتحاد بن گئے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتے- ہم نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنا دیا، 5 سال کا حساب دے سکتے ہیں، سیاست گالم گلوچ سے نہیں عزت سے ہوتی ہے سندھ دھرتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"ریس" میں ناکامی ، شوبھی فلاپ

شائع شدہ

کو

"ریس" میں ناکامی ، شوبھی فلاپ

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ بھارت کے سب سے متنازعہ شو ’بگ باس‘ کی میزبانی میں بھی نام کماچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک اور شو ’دس کا دم‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جو کافی سالوں بعد دوبارہ آن ایئر ہوا ہے لیکن اس بار وہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا یہی وجہ ہے کہ چینل انتظامیہ نے شو کے نام اور دن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ’’دس کا دم‘‘ کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کے لئے عوام کی انٹری کو محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائے گا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں