Connect with us

انٹرنیشنل

وینزویلا ،68 قیدی ہلاک

شائع شدہ

کو

وینزویلا ،68 قیدی ہلاک

وینیزویلا: وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے 68 قیدی جل کر خاکستر ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے شہر ویلینشیا کے ایک مقامی تھانے سے فرار ہونے کےلیے کچھ قیدیوں نے وہاں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی تاکہ دھوئیں اور ایمرجنسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں آسانی رہے۔ تاہم پولیس نے قیدیوں کو منشتر کرنے کےلیے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں آگ مزید بھڑک اُٹھی اور 68 قیدی ہلاک ہوگئے۔
وینزویلا میں جیلوں کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں موجود ایک قیدی نے فائر کرکے ایک پولیس افسر کی ٹانگ زخمی کردی جس کے فوراً بعد دوسرے قیدیوں نے لاک اپ میں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی جو بڑی تیزی سے پھیل گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تھانے میں حفاظتی اقدام نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر بروقت امدادی کاموں کا آغاز کیا جاتا تو اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوتا۔ پولیس افسر جیسس سینٹینڈر نے بین الااقوامی میڈیا کو بتایا کہ ان قیدیوں کی اکثریت دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئی جب کہ مظاہرین سے جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تھانے میں آگ لگنے اور مظاہرین کے پُرتشدد ہنگامے کی تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انٹرنیشنل

فلپائنی سفیرکوکویت چھوڑنے کا حکم

شائع شدہ

کو

فلپائنی سفیرکوکویت چھوڑنے کا حکم

کویت نے فلپائنی سفیر کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندرملک چھوڑ دیں۔ کویت نے منیلا میں موجود اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے وطن بلایا۔
کویتی دفتر خارجہ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ کویت میں متعین فلپائنی سفیر نے جو کچھ کیا اس کے باعث وہ ناپسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں۔ انہوں نے1961ءکے دوران سفارتی تعلقات کے لئے طے شدہ ویانا معاہدے کی دفعہ 9کی خلاف ورزی کی ہے۔ کویتی دفتر خارجہ نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کویت میں فلپائن کے سفارتخانے نے جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ کویت اسے مسترد کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ فلپائنی سفیر نے سفارتی قواعد و ضوابط کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ سفارتکاروں نے دیگر افراد کے تعاون و اشتراک سے فلپائنی ملازماﺅں کو اسمگل کرکے کویتی قوانین اور بین الاقوامی روایات اور دستاویزات کو کھلا چیلنج کیا اس طرح وہ کویت کے اندرونی امور میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بگلیہار ڈیم ،پانی کھول دیا گیا

شائع شدہ

کو

بگلیہار ڈیم ،پانی کھول دیا گیا

بھارت کی طرف سے سات ماہ کے بعد دریائے چناب کا مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روکا گیا پانی کھول دیا لیکن کھولے جانے والے پانی کی مقدار 1960ءمیں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق نہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت ہر لمحہ دریائے چناب میں 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن سات ماہ قبل بھارت نے گلیہارڈیم پردریائے چناب کا پانی روک لیا تھااور چند ہزار کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کا بہت بڑا حصہ خشک ہوچکا ہے اور سات ماہ کے بعد اب دریائے چناب میں بھارت نے چند ہزار مزید کیوسک پانی چھوڑد یا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی مجموعی آمد چھ ہزار کیوسک سے بڑھ کر سولہ ہزار چار سو چوہتر کیوسک ہوگئی ہے جس میں دریائے جموں توی کا ایک ہزار چھ سو انچاس کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا سات سو 67کیوسک پانی بھی دریائے چناب میں شامل ہوا ہے تاہم دریائے چناب کا اپنا پانی چودہ ہزار اٹھاون کیوسک پانی‘ دریائے چناب سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک سات ماہ سے بند پڑ ی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

اعتکاف کے لئے اہم اعلان

شائع شدہ

کو

اعتکاف کے لئے اہم اعلان

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں جنرل پریزیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں جب کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے جب کہ اعتکاف کا سلسلہ 19 رمضان سے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اعتکاف کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواستوں کے اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے، جب کہ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجدالحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن پر سرکاری خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں