Connect with us

پاکستان

افغانستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں

شائع شدہ

کو

افغانستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان صدرکی دعوت پروزیراعظم شاہد خاقان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا بیان پاک افغان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں، داعش پاکستان،ایران، وسطی ایشیا اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہورہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلا دیش سے متعلق کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاک بھارت آبی تنازع پر 29 سے 31 مارچ تک پاکستانی انڈس واٹر کمشنربھارت کا دورہ کریں گے۔

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخالف اتحاد نیا نہیں

شائع شدہ

کو

مخالف اتحاد نیا نہیں

خورشید شاہ نے کہا جب تک عوام ساتھ ہیں کوئی پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پختون، پنجابی، بلوچ، سندھی ہماری پہچان ہیں‌ جو ہماری پہچان کو گدھا کہتا ہے وہ سب سے بڑا گدھا ہے۔ کوئی کہتا تھا اس ملک میں بی بی نہ ہی نواز شریف آسکتا ہے مگر بی بی آئی، نواز شریف بھی آیا اور جمہوریت بھی آئی، پی پی کیخلاف کے اتحاد کوئی نئی بات نہیں آج پھر اتحاد بن گئے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتے- ہم نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنا دیا، 5 سال کا حساب دے سکتے ہیں، سیاست گالم گلوچ سے نہیں عزت سے ہوتی ہے سندھ دھرتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں