Connect with us

شوبز

’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

شائع شدہ

کو

’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام معروف صوفی شاعر شاہ حسین کی یاد میں تین روزہ ’’میلہ چراغاں 2018ء‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بیگم ذکیہ شاہنواز وزیر ماحولیات، پنجاب نے چراغ روشن کر کے کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پِلاک اور ان کی ٹیم کے فن و ثقافت کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ ایک وقت تھا جب یہ میلہ سرحد پار تک منایا جاتا تھا اور پورے لاہور میں سرکاری چھٹی ہوتی تھی۔ سارے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔ اس ثقافتی روایت کو ازسر نو بحال کرنے پر ڈی جی پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر صغرا صدف، ڈائریکٹر جنرل پِلاک نے انہیں چنری پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پِلاک اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کر کے فن و ثقافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈھول کی تھاپ پر صوفی رقص / دھمال بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس میلے میں تصویری نمائش’’کلرز آف پنجاب‘‘، پنجابی کھابے، کتاب میلہ اور بچوں کے لئے مختلف کھیلیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معروف گلوکاروں پروفیسر محمد جواد اور سجاد بیلا نے اپنے مخصوص انداز میں شاہ حسینؒ کی کافیاں پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی.
’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

’’میلہ چراغاں فیسٹیول کا آغاز"

شوبز

ڈیڈی مان گئے

شائع شدہ

کو

ڈیڈی مان گئے

بالی ووڈ ایکٹرسیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اوریہ سب جان کروہ بے حد خوش ہیں-واضح ہوکہ سارہ علی خان کواپنے فنی کیرئیرکی پہلی فلم"کیدارناتھ"کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب وہ ایک بارپھرخود پر اوراپنی کیرئیرپرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں -سارہ علی خان کا کہنا ہرکہ پہلی فلم کے بعد ڈیڈی نے مجھے مزید فلمیں کرنے روک دیا تھا لیکن ان وہ اچھے موضوعات کی حامل فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں-انھوں نے بتایا کہ میں ان دنوں باقائدگی سے جم جارہی ہوں اورشائد اسی لئے میری خوبصورتی کے دیوانے ہوتے چلے جارہے ہیں-اوربہت سے بڑے ہدایت کاروں نے فلمیں آفرکی ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

دبنگ خان بننے سے انکار

شائع شدہ

کو

دبنگ خان بننے سے انکار

سلمان خان اور رنبیر کی سرد جنگ طویل عرصے سے جاری ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔ حال ہی میں فلم ’سنجو‘ بارے سلمان خان نے ان کے کردار پر ڈھکے چھپے انداز میں تنقید کی تھی جس کے جواب میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بیان دیا تھا لیکن اب رنبیر نے بھی سلمان خان پر جملہ کس دیا کہ مجھے دبنگ خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا ہے اور شادی کرنی ہے سلمان ایک ہی پیدا ہوا ہے اور ان جیسا کوئی نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ناکام کوشش

شائع شدہ

کو

ناکام کوشش

نبیل قریشی کی فلم"لوڈ ویڈنگ" کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے کردار سامنے آگئے۔2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کودکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بےانتہا محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی شادی تب تک نہیں ہوگی جب تک فہد کی بڑی بہن کی شادی نہیں ہوجائے گی۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلم کے ٹریلر میں بہت سے مزاحیہ لمحات بھی سامنے آئے جیسے ایک موقع پر گیم شو کا منظر پیش کیا جب فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات وہاں موجود میزبان سے تحفے مانگ رہے ہیں۔
یقیناً آپ کو بھی پاکستان کے بہت سے نامور گیم شوز کے میزبان یاد آگئے ہوں گے، جن میں سے ایک خود فہد مصطفیٰ بھی ہیں۔تاہم فلم کی کہانی کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ ایک مختصر ٹریلر میں فلم کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔حال ہی میں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس فلم کے ٹریلر سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھی، تاہم فلم کا پہلا ٹریلر بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا۔

ناکام کوشش

ناکام کوشش

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں