Connect with us

شوبز

ایک اور "رومانس"

شائع شدہ

کو

ایک اور "رومانس"

(اشفاق حسین) اداکارہ زارا نور عباس نے بھی سلور سکرین پر کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی فلم سائن کرلی ہے جس میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور شہریار منور کررہے ہیں تاہم زارا نورکا کردار بھی کسی طرح کم نہیں ہے .زارا نورنے 2016 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے"دھڑکن" سے کیرئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی تھی.ان دنوں زارا نور عباس کی سیریل"خاموشی" بھی آن ایئر ہے جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے.زارا نور عباس کو ڈائریکٹر عاصم رضا نے اپنی نئی فلم" پرے ہٹ لو" میں کاسٹ کیا ہے.ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر عاصم رضا نے زارا کو فلم میں معاون کردار کی آفر کی اور انہوں نے فوراً ہی حامی بھرلی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ عاصم رضا کے ساتھ کام کریں۔’پرے ہٹ لَو‘ زارا نور کی پہلی فلم ہوگی جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم سے ان کا یہ پہلا رومانس ہوگا.فی الحال فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے زارا نور نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ زارا نور عباس، بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی ہیں، جن کی گزشتہ برس اداکار اسد صدیقی سے شادی ہوئی ہے.

ایک اور "رومانس"

ایک اور "رومانس"

ایک اور "رومانس"

ایک اور "رومانس"

ایک اور "رومانس"

 

شوبز

ٹریلر جاری

شائع شدہ

کو

ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے -ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پاکستان چھوڑ دیا

شائع شدہ

کو

پاکستان چھوڑ دیا

پاکستان ٹیلی ویژن پر1992 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'دھواں' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاشر عظیم نے وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، 'میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔'عاشر عظیم نے مزید لکھا، 'لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے-
اپنے پیغام میں عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل 'دھواں' کا ایک سین بھی شیئر کیا، جس میں وہ یعنی اے ایس پی اظہر ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔
شاہکار ڈرامے "دھواں" کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم 'مالک' کے ذریعے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس سب قصے میں انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عاشر عظیم پاکستان کسٹمز میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔پاکستان چھوڑ دیا

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پہلا گانا ریلیز

شائع شدہ

کو

پہلا گانا ریلیز

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونےو الی پاکستانی فلم"پرواز ہے جنون"کے ٹریلر کے بعد اس کا آفیشل گانا "بلھیا" بھی ریلیزکردیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے-اس گانے کا میوزک عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع نے تیار کیا ہے اور یہ پہلی ہے جس کا تمام میوزک اذان نے تیار کیا ہے-پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بنائی جائے والی اس فلم کے ڈائریکٹرحسیب حسن ہیں جبکہ کاسٹ میں حمزہ علی عباسی،حانیہ عامر،احد رضا میر،شاذ خان،کبریٰ خان اور آصف رضا میر سمیت بہت سے فنکاروں نے کام کیا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں