Connect with us

پاکستان

غیرملکی کرنسی مہنگی

شائع شدہ

کو

غیرملکی کرنسی مہنگی

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا جب کہ ریال، درہم اور برطانوی پاؤنڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 143 روپے 30 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 30 پیسے پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی ریال 25 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 5 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

پاکستان

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

شائع شدہ

کو

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلا نہیں تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتے تو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں