Connect with us

شوبز

پاکستانی تنگ نظر نہیں

شائع شدہ

کو

پاکستانی تنگ نظر نہیں

اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں خواتین کی آزادی سے متعلق بیرون ملک منفی تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگر اتنا تنگ نظر ہوتا تو وہ کبھی اپنے بچے کی اکیلے پرورش نہ کر پاتیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین اب ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں جو ان کے با اختیار ہونے کی نشانی ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیئے۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان میں خواتین کو آزادی نہیں ہے اور وہاں کافی شدت پسندی ہے، آپ کو ان حالات میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا؟جس پر ماہرہ خان نے بھرپور اعتماد سے جواب دیا کہ شدت پسندی تو امریکا اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے اور اگر ایسا ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتی اور نہ ہی شرمین عبید چنائی آسکر ایوارڈ اپنے نام کرتیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کا کام نظریات کی خلیج کو دور کرنا ہوتا ہے اور میری کوشش یہی ہے کہ اپنے کام سے محبت اور امن کا پیغام دوں۔انہوں نے کہا کہ 'پاکستان اگر اتنا تنگ نظر ہوتا تو میں اپنے بچے کی اکیلے پرورش نہ کر پاتی، مجھے میرے ملک سے کبھی اتنی محبت نہ ملتی اور نہ اتنی کامیابی ملتی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین اب ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں جو ان کے با اختیار ہونے کی نشانی ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اتنے ممالک کا دورہ کرتی ہیں، کبھی اپنے بیٹے کو بیرون ملک پڑھانے کا نہیں سوچا؟ماہرہ خان نے کہا کہ 'میں پاکستان کی جھلک ہوں مجھے اپنے لوگوں میں رہنا پسند ہے اگر میں اپنے بیٹے کو باہر بھیج دوں گی تو وہ یہاں کا کیسے رہے گا'جب ان سے پاکستان فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ 'ہماری فلم نگری آئندہ آنے والے وقت میں دوبارہ سے ایک کامیاب انڈسٹری ہوگی، ملک میں تناؤ کے باعث اگرچہ کچھ مشکل کا سامنا ہوا لیکن اب چیزوں میں بہتری آرہی ہے جو نظر آرہی ہے.

شوبز

صائمہ کی "سیلفی"

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

ہدایتکار سید نور اور صائمہ "سیلفی" بنائیں گے-ذرائع نے بتایا ہے کہ سید نور نے"سیلفی" کے عنوان سے فلم شروع کی ہے جس میں مرکزی کردار تو صائمہ ہی کررہی ہیں لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اداکارہ کنول نعمان کے بیٹے احمد کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے-کنول نعمان کا بیٹا بچپن سے ہی مکمل طور پر صحت مند نہیں اور ان کا شمار سپیشل بچوں میں ہوتا ہے لیکن کنول نے انہیں مکمل تعلیم و تربیت کے بعد اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب کام کرسکتا ہے-اس بارے میں کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہی سید نور اور صائمہ جیسے لیجنڈ لوگوں کے ساتھ ملا ہے-فلم کی شوٹنگ شباب سٹوڈٍیو میں شروع کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سید نور نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا-
صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

توقیر ناصر کو بڑا عہدہ مل گیا

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

حکومت پنجاب نے اداکار توقیر ناصر کو بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیا ہے جس کے بعد انہیں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان نے بریفنگ دی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے-یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد مالک عارضی طور پر چیئرمین تاہم بورڈ آگ گورنرز کی مدت پوری ہونے کے بعد اب نیا چیئرمین تعیتنات کیا گیا ہے-یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چیئرمین ب ھی رہ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

شائع شدہ

کو

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم" شورشرابا" کی ریلیز ایک بار پھر اچانک ملتوی کردی ہے- سہیل خان نے گزشتہ روز اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ان کی فلم 27 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن آج انہوں نے اچانک فلم کی ریلیز ملتوی کردی ہے-اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ مختلف سینما گھروں کو جو ڈیجیٹل پرنٹ بجھوائے ہیں ان میں سے بعض پرنٹوں میں"تکنیکی خرابی" پیدا ہوگئی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم کل ریلیز نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ امر قابل ذکر ہے یہ فلم پہلے دن سے تنازعات کا شکار رہی ہےجس کی وجہ سے کئ بار اس کی ریلیز ملتوی کی گئی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں