Connect with us

شوبز

دوبارہ کام کرنے کی درخواست

شائع شدہ

کو

دوبارہ کام کرنے کی درخواست

اکشے کمار نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ساتھی اداکار کے ساتھ ایک ایسی سیلفی شیئر کی جس سے مداحوں کو ان کی یادگار اور کامیاب فلم ’پیرا پھیری‘ یاد آگئی۔یہ ساتھی کوئی اور نہیں بلکہ سنیل شیٹھی ہیں، جن کے ساتھ اکشے کمار نے ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں کام بھی کیا۔اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اکشے کمار نے لکھا کہ انہیں اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار سنیل شیٹی سے ہمیشہ مل کر بےحد خوشی ہوتی ہے۔جس کے بعد سنیل شیٹی نے بھی اس تصویر کو ری ٹویٹ کیا اور اکشے کمار کو راجو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے ملنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔اس سیلفی کے بعد مداحوں نے ان دونوں سے دوبارہ ایک ساتھ فلم کرنے کی درخواست بھی کردی۔خیال رہے کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹھی ایک ساتھ ’ہیرا پھیری‘، ’دیوانے ہوئے پاگل‘، ’دھڑکن‘ اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔یہ دونوں اپنے وقت کے کامیاب ایکشن ہیرو مانے جاتے تھے۔

شوبز

باکس آفس پرطوفان آگیا

شائع شدہ

کو

باکس آفس پرطوفان آگیا

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘ نے سینما گھروں میں اینٹری دی اور باکس آفس پر طوفان مچادیا ۔’طیفا ان ٹربل‘کے ایکشن اور گانے شاندارر ہے ، بچے بڑے سب اس کے دیوانے ہوگئے ،فلم کی ٹکٹ کےلئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔سینما گھروں میں ہائوس فل کا بورڈ لگ گیا ۔عوام نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو سب سے فیورٹ مووی قراردیدیا۔علی ظفر اور مایا علی کے ساتھ دیگر کاسٹ نے فلم بینوں کا دل جیت لیا ۔ کراچی سمیت ملک بھر میں آج ریلیز ہونے والی علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘جس نے دیکھی وہ اس ہی کا ہوگیا ،فلم بینوں نے اسے بار بار دیکھنے کے قابل قرار دیا ۔
فلم میں علی ظفر اور مایا علی کی کیمسٹری ، کہانی کی ٹوئسٹ اینڈ ٹرنز ،بہترین ہدایت کاری ،شاندار لوکیشنز ،بے مثال کیمرہ ورک اور سپر ہٹ گانوں نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی۔ فلم’طیفا ان ٹربل‘کی ملک کے مختلف سنیما ہاوسز میں شاندار نمائش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

’سنجو‘آگے’بھائی جان‘پیھچے

شائع شدہ

کو

’سنجو‘آگے’بھائی جان‘پیھچے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جان دار اداکاری کی بدولت فلم اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اب کامیابی میں ’’سنجو‘‘ نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’سنجو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’سنجو‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔ دوسری جانب ہدایت کار فلم ’’سنجو‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی ای او فوکس اسٹار اسٹوڈیو وجے سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے بہت سے ڈسٹریبیوٹرز نے فلم سنجو دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا اور فلم کو چین میں ریلیز کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فلم کو جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

شائع شدہ

کو

‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ریلیز کردی گئی۔ تھرلر رومانٹک فلم ‘دھڑک’ کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے، ساتھ ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ فلم توقعات سے ہٹ کر کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔ بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ‘دھڑک’ کو 2 ہزار 235 سینما گھروں جب کہ دنیا کے متعدد ممالک کے 556 سینماؤں میں بھی اسے ریلیز کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے ہی دن نوجوان نسل زیادہ دیکھنے آ رہی ہے، رومانٹک تھرلر کہانی نے بھارت کے نوجوانوں کی دلوں کو دھڑکادیا۔ فلم کی کہانی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور کی ایک بڑے خاندان کی کالج پڑھتی لڑکی اور اس کی کلاس فیلو کے ساتھ ہوجانے والی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو ادیپور کے اعلیٰ گھرانے کی لڑکی ہوتی ہیں۔کالج میں تعلیم کے دوران اسے خود سے کم ذات والے لڑکے سے پیار ہوجاتا ہے، جس کے بعد ہی فلم میں کئی خوفناک حقیقتیں دکھائی جاتی ہیں۔ جھانوی کپور نے فلم ریلیز سے قبل ہی کہا تھا کہ یہ فلم بولی وڈ کی دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے، انہوں نے بتایا تھا کہ اس فلم کا اختتام دیگر فلموں کی طرح اچھا نہیں ہوتا۔ فلم میں ان کے ہیرو کا کردار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر نے ادا کیا ہے۔ ‘دھڑک’ مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ‘سیرت’ ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔ ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے،
‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے
‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے
25

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں