Connect with us

صحت

مردانہ کمزوری کا علاج

شائع شدہ

کو

مردانہ کمزوری کا علاج

اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں، یا مستقبل میں اس دردناک مسئلے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں، تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ قدرت نے ایک خشک میوے کی صورت میں مردانہ طاقت کا خزانہ انسان کو عطا کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کے شکار 17 نوجوانوں پر ایک تحقیق کی ہے، جس کے نتائج نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کو روزانہ 100گرام پستہ کھلایا گیا اور محض تین ہفتوں کے بعد ان کی زندگی میں انقلاب آچکا تھا۔ نوجوانوں کا مردانہ کمزوری کا مسئلہ ختم ہوچکا تھا جبکہ وہ پہلے سے کہیں بہتر اور بھرپور ازدواجی کارکردگی کے قابل ہوچکے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ازدواجی صحت کے ساتھ ان کی عمومی صحت میں بھی مثبت تبدیلی آئی تھی۔ ان نوجوانوں میں مفید کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوا تھا جبکہ مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم ہوچکی تھی۔ سائنسدان نائیجل مشیل نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”پستہ ایک شاندار خشک میوہ ہے۔ اس میں نباتاتی پروٹین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جبکہ صحت بخش چکنائی بھی ہوتی ہے۔ اس میں سبز اور جامنی رنگت والے حصے دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسم کو فاسد مواد سے پاک کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباﺅ میں بھی کمی لاتے ہیں۔ آپ اسے شادی شدہ جوڑوں کیلئے خاص نعمت کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں جو ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں سلینیم بھی ہوتا ہے اور زنک بھی، جو سپرم کی افزائش اور مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔“

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ایک تحقیق کے مطابق انسانی اعصابی خلیات کو بجلی سے کنٹرول کرنے سے دمے، جوڑوں کی سوزش اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
یہ تحقیق امریکا میں واقع ’گلوانی بائیو الیکٹرانکس‘ نامی کمپنی نے کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ اس طریق کار پر مبنی علاج کو سات برسوں کے اندر منظوری کے لیے متعلقہ ادارے کے سامنے پیش کر دے گی۔گلیکسو سمتھ کلائن، ویرلی اور لائف سائنسز کی مشہور کمپنیاں بھی اس تحقیق میں شامل ہیں۔
تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات میں انھیں سیلکون کے کف لگائے گئے جن میں الیکٹروڈ نصب تھے اور اس کے بعد بجلی کے ذریعے اعصاب کے پیغامات کنٹرول کیا گیا۔ کچھ تجربات کے نتائج میں سامنے آیا کہ اس طریقے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے جس میں جسم انسولین ہارمونز کو نظرانداز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

شائع شدہ

کو

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ نڈھال اور نحیف جسم کو توانائی کی فراہمی کےلیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملا گھریلو مشروب بہترین حل ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا پیک جوس، کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے مقابلے میں گھر میں تیار کردہ مشروب جس میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملائی جائے تو وہ زیادہ مفید ہے۔ ٹیٹرا پیک ڈرنکس صحت کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں اور جیب پر بھی بھاری ثابت ہوتی ہیں تاہم گھریلو مشروب اس سے زیادہ توانائی رکھتا ہے۔ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کےلیے کاربوہائیڈریٹس کو نظام ہاضمہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ تاہم اس عمل میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں چنانچہ فوری توانائی حاصل کرنے کےلیے انرجی ڈرنکس کا استعمال کیا جانے لگا ہے لیکن ان کے مضر اثرات کے باعث ماہرین انرجی ڈرنکس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

شائع شدہ

کو

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

جب آپ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہوں تو مخصوص غذاﺅں اور ورزش پر ہی انحصار نہیں کریں، بلکہ چند مشروبات سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرچہ اچھی غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر چند مشروبات کا اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جب ہاضمہ ٹھیک ہو تو موٹاپے سے نجات میں کامیابی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔اور اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔
لیموں اور ادرک کا مشروب
یہ جادوئی مشروب جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے، آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کردیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔ دار چینی اور شہد
ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ کھیرے اور پودینے کا مشروب
پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاں نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ سبز چائے
یہ کیلوریزفری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اوردیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں، جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو متحرک کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں