Connect with us

پاکستان

ویزے کی درخواست

شائع شدہ

کو

ویزے کی درخواست

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست دے دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر آئے اور برطانوی ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کرایا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ ذرئع نے بتایا کہ مریم نواز کے ساتھ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر نے بھی پاسپورٹ جمع کرائے جبکہ دوملازمین عبداللہ اور روبینہ شوکت کے پاسپورٹس بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ماہ نورصفدرنے دس، دس سال کیلئے ویزا درخواست دی ہے جبکہ دو ملازمین کے چھ چھ ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دی گئی۔ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور ماہ نور صفدر نے ترجیحی ویزا فیس بھی جمع کرادی ہے اور اس مد میں 1 لاکھ 12 ہزار 539 روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 22 مارچ کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواست مسترد کردی تھی۔

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخالف اتحاد نیا نہیں

شائع شدہ

کو

مخالف اتحاد نیا نہیں

خورشید شاہ نے کہا جب تک عوام ساتھ ہیں کوئی پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پختون، پنجابی، بلوچ، سندھی ہماری پہچان ہیں‌ جو ہماری پہچان کو گدھا کہتا ہے وہ سب سے بڑا گدھا ہے۔ کوئی کہتا تھا اس ملک میں بی بی نہ ہی نواز شریف آسکتا ہے مگر بی بی آئی، نواز شریف بھی آیا اور جمہوریت بھی آئی، پی پی کیخلاف کے اتحاد کوئی نئی بات نہیں آج پھر اتحاد بن گئے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتے- ہم نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنا دیا، 5 سال کا حساب دے سکتے ہیں، سیاست گالم گلوچ سے نہیں عزت سے ہوتی ہے سندھ دھرتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں