Connect with us

انٹرنیشنل

ساتھ نہ دینے کی سزا

شائع شدہ

کو

ساتھ نہ دینے کی سزا

خلیجی ممالک کو افرادی قوت کی برآمد پاکستان کی تاریخ میں نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔ متحدہ عرب امارات نے روزگار کے خواہشمند پاکستانی کارکنوں پر پولیس کے جاری کردہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کر دی جبکہ بھارت نے اپنی سفارتی کاوشوں اور اثرو رسوخ سے خود کو اس پابندی سے مستثنیٰ کرا لیا۔ اس طرح خطرہ ہے کہ وہ پاکستانیوں کے لئے مختص ملازمتوں کا کوٹہ بھی حاصل کر لے گا۔ متحدہ عرب امارات نے آنے کے خواہشمند پاکستانی کارکنوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے ورنہ ان کی ملازمتیں منسوخ تصور ہوں گی۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں