Connect with us

کھیل

’آل ٹائم الیون ٹیم‘ کے کپتان

شائع شدہ

کو

’آل ٹائم الیون ٹیم‘ کے کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے قائد عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دے دیا۔کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیے گئے انٹرویو میں یونس خان نے اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو اپنی ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔
آل ٹائم الیون میں یونس خان نے حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا جب کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس کو ون ڈاؤن اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے بیٹسمین کے طور پر رکھا۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے یونس خان نے سر ویو رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔ یونس خان نے آسٹریلیا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپرشامل کیا جب کہ ٹیم کی قیادت کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا۔ اسی طرح فاسٹ بالنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے جادوگر اسپنر متایا مرلی دھرن کو اسپن بالر شامل کیا۔
ٹیم کے انتخاب کے بعد یونس خان نے اسے ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

کھیل

بھارت "ماموں" بنے گا

شائع شدہ

کو

بھارت "ماموں" بنے گا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی تو کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ بھارت اب ”ماموں“ بن گیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی جس کے تین حصے بنے ہوئے ہیں۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا جبکہ درمیان والا حصہ ”مرزا، ملک“ کیلئے دکھایا گیا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #MirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور اس طرح پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

شائع شدہ

کو

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شپ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےروانہ ہوئی۔لندن پہنچنے والے کھلاڑیوں میں میں سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمد عامر بدھ تک لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نژاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے، اس لیے برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے، لیکن عامر کو ویزہ جاری نہ ہوسکا۔پی سی بی پُر امید ہے کہ محمد عامر کو اگلے دو دن میں ویزہ مل جائے گا، جس کے بعد وہ سفر کرسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

شائع شدہ

کو

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018-19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاﺅن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں