Connect with us

پاکستان

5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

شائع شدہ

کو

5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کردی۔ اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیج دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسےاضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

پاکستان

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

شائع شدہ

کو

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے 48گھنٹے میں میپکو ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ نوید وینس کے خلاف چارج شیٹ ختم نہ کرائی اور ایس ای میپکو عمر لودھی کو فوری ٹرانسفر نہ کیا تو وہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے بھائی اور تمام یونین چیئرمینوں سمیت جنوبی پنجاب متحدہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیں گے کہ اگر ایک وفاقی وزیر کی اس کی حکومت میں ذاتی معاملات پر بھی غور نہیں کیا جاتا تو وہ حلقے کے عوام کو کیا منہ دکھائیں گے- نوید وینس کے ساتھ میرے حلقے کے ہزاروں ووٹ ہیں جنہیں میں کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کو جواب دینے سے بہتر ہے کہ میں پارٹی ہی کو جواب دے دوں۔ اس پر اویس لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی صورت میں سکندر حیات بوسن کو منایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارٹی چھوڑنے کی خبریں غلط

شائع شدہ

کو

جواب دینے مجھے بھی آتے ہیں

سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

درباری آج نااہل ہوگیا

شائع شدہ

کو

ووٹ نہیں دیں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں