Connect with us

شوبز

"موٹرسائیکل گرل" کا ٹریلر ریلیز

شائع شدہ

کو

"موٹرسائیکل گرل" کا ٹریلر ریلیز

ڈائریکٹر عدنان سرور کی نئی فلم"موٹرسائیکل گرل" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے.ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سوہائے علی ابڑو معاشرتی سوچ کے خلاف جاتے ہوئے اپنے دفتر جاتی ہیں، جس کی وجہ ٹرانسپوٹ کی مشکلات ہوتی ہیں۔اور پھر جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والد خنجراب تک موٹرسائیکل پر جانا چاہتے تھے، تو وہ اسے تعبیر دینے کا فیصلہ کرتی ہیں.ایسا نظر آتا ہے کہ عدنان سرور نے ہر ممکن حد تک فلم کی کہانی کو زینتھ عرفان کی زندگی کے قریب رکھا ہے۔اس فلم میں سوہائے علی ابڑو کے ساتھ ثمینہ پیرزادہ ، دانیال راحیل اور سرمد کھوسٹ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔یہ فلم 20 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ زینتھ عرفان نے موٹرسائیکل پر کیے گئے اپنے سفر کو ون گرل ٹو ویلز میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے بھی شائع کیا، جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔اس فلم کے حوالے سے ڈائریکٹر عدنان سرور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ زینتھ کی کہانی ان کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ اس نے وہ کام کردکھایا جو سب کے بس کی بات نہیں.

شوبز

صائمہ کی "سیلفی"

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

ہدایتکار سید نور اور صائمہ "سیلفی" بنائیں گے-ذرائع نے بتایا ہے کہ سید نور نے"سیلفی" کے عنوان سے فلم شروع کی ہے جس میں مرکزی کردار تو صائمہ ہی کررہی ہیں لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اداکارہ کنول نعمان کے بیٹے احمد کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے-کنول نعمان کا بیٹا بچپن سے ہی مکمل طور پر صحت مند نہیں اور ان کا شمار سپیشل بچوں میں ہوتا ہے لیکن کنول نے انہیں مکمل تعلیم و تربیت کے بعد اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب کام کرسکتا ہے-اس بارے میں کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہی سید نور اور صائمہ جیسے لیجنڈ لوگوں کے ساتھ ملا ہے-فلم کی شوٹنگ شباب سٹوڈٍیو میں شروع کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سید نور نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا-
صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

توقیر ناصر کو بڑا عہدہ مل گیا

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

حکومت پنجاب نے اداکار توقیر ناصر کو بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیا ہے جس کے بعد انہیں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان نے بریفنگ دی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے-یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد مالک عارضی طور پر چیئرمین تاہم بورڈ آگ گورنرز کی مدت پوری ہونے کے بعد اب نیا چیئرمین تعیتنات کیا گیا ہے-یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چیئرمین ب ھی رہ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

شائع شدہ

کو

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم" شورشرابا" کی ریلیز ایک بار پھر اچانک ملتوی کردی ہے- سہیل خان نے گزشتہ روز اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ان کی فلم 27 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن آج انہوں نے اچانک فلم کی ریلیز ملتوی کردی ہے-اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ مختلف سینما گھروں کو جو ڈیجیٹل پرنٹ بجھوائے ہیں ان میں سے بعض پرنٹوں میں"تکنیکی خرابی" پیدا ہوگئی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم کل ریلیز نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ امر قابل ذکر ہے یہ فلم پہلے دن سے تنازعات کا شکار رہی ہےجس کی وجہ سے کئ بار اس کی ریلیز ملتوی کی گئی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں