Connect with us

کھیل

نعروں کا وقت آگیا

شائع شدہ

کو

نعروں کا وقت آگیا

کراچی ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلیے مکمل تیار ہے، ’’دل دل پاکستان‘‘کے نعرے گونجنے کا وقت قریب آگیا۔ پریس کانفرنس میں مکی آرتھر نے کہا کہ پی ایس ایل تھری فائنل کے کراچی میں کامیاب انعقاد نے شہر کے حوالے سے مثبت پیغام دیا، اب9برس بعد یہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہونے جا رہی ہے تو شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم پہنچیں،امید ہے میدان دل دل پاکستان کے نعروں سے گونجے گا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ اتوار سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب اہلیت اور فٹنس کی بنیاد پر کیا گیا، محمد حفیط کا بولنگ کے بغیر فائدہ نہیں، وہ بطور آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے لیے اچھا آپشن ہیں لیکن بدقسمتی سے اس وقت بولنگ کے لیے دستیاب نہیں،انھیں ون ڈے میچز میں آزمایا جا سکتا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے،ان کے نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، البتہ اگر ہم نے 150 رنز بنا لیے تو بولرز دفاع کرنے کے اہل ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے ذریعے ہماری بولنگ لائن مزید مضبوط ہوگئی، رواں سیزن بیٹنگ میں ہمیں حسین طلعت جیسا اچھا کھلاڑی ملا جس کے کھیل میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھار آنے کی توقع ہے۔

کھیل

چیمپینزٹرافی کا شیڈول

شائع شدہ

کو

چیمپینزٹرافی کا شیڈول

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ، ایونٹ 18 سے 28اکتوبر تک اومان میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا۔ گرین شرٹس19اکتوبر کو کوریا، 22اکتوبر کو اومان، 24اکتوبر کو جاپان اور25اکتوبر کو ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

فخرزمان نیا چیمپئن

شائع شدہ

کو

فخرزمان نیا چیمپئن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فخرزمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خوب سراہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے موجودہ اوپنر فخرزمان کی بلے بازی کی تعریف کی اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر ان کی تعریف کی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بننتے جارہے ہیں، ایک نیا چیمپئن بننے جارہا ہے۔ واضح رہے فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 210 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

زمبابوے کو 244 رنز سے شکست

شائع شدہ

کو

زمبابوے کو 244 رنز سے شکست

پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 244 رنز سے شکست دیدی جو رنز کے اعتبار سے پاکستان کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 155 پر ڈھیر ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے تری پانو 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ چگمبرا نے 37 اور کپتان مزاگاڈسا نے 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں لیں جب کہ شعیب ملک اور جنید خان نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 122 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 155 گیندوں پر 210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے اورہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ دوسری وکٹ پر آنے والے بلے باز محمد آصف نے بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مقررہ اوورز کے اختتام تک انہوں نے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔ فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جب کہ امام الحق نے بھی 6 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کے خلاف گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان سرفراز احمد کو فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ کی خدمات حاصل ہیں۔ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں موقع دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں