Connect with us

شوبز

سپنے ٹوٹ گئے

شائع شدہ

کو

سپنے ٹوٹ گئے

(اشفاق حسین) اداکارہ عروا حسین ان دنوں بے حد پریشان ہیں کیونکہ ان کے کئی خواب ادھورے رہ گئے ہیں-ذرائع نے بتایا ہے کہ عروا حسین کی خواہش تھی کہ وہ اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کریں جس کے لئے انہوں نے کئی پروڈیوسرز سے بھی بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی البتہ کچھ عرصہ بعد مزید کوشش پر ان دونوں کو ایک پراجیکٹ اکٹھے مل ہی گیا مگرپراجیکٹ شروع ہونے سے کچھ دن پہلے فرحان سعید کو اس سے الگ کردیا گیا اور ان کی جگہ کسی اور فنکار کوکاسٹ کرلیا گیا - پراجیکٹ تیزی سے مکمل کیا جارہا تھا جس کے لئے عروا نہایت پرجوش تھیں لیکن پھر یوں ہوا کہ اس اہم ترین پراجیکٹ سے عروہ حسین کو بھی الگ کردیا گیا جو ان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا کیونکہ پہلےان کے شوہر اور پھر انہیں پراجیکٹ سے الگ کردیا گیا لیکن عروا حسین نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی البتہ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے عروا حسین بے حد پریشان ہیں .

سپنے ٹوٹ گئے

سپنے ٹوٹ گئے

سپنے ٹوٹ گئے

سپنے ٹوٹ گئے

سپنے ٹوٹ گئے

سپنے ٹوٹ گئے

شوبز

35 بہاریں دیکھ لیں

شائع شدہ

کو

35 بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لی ہیں اورآج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں، کترینہ کیف نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد گستاد نے فلم ’’بوم‘‘ میں اداکاری کی پیشکش کی جس میں امیتابھ بچن اور گلشن گروور جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا، جس کے بعد انہوں نے تیلگو اور تمل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بالی ووڈ میں ان کی صحیح معنوں میں انٹری 2005 کی بلاک بسٹر فلم ’’سرکار‘‘سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، ان کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ موجودہ دور کی ان چند سپر اسٹارز میں شامل ہیں جنہوں نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا ہے۔ کترینہ کیف کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ٹریلر جاری

شائع شدہ

کو

ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے -ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پاکستان چھوڑ دیا

شائع شدہ

کو

پاکستان چھوڑ دیا

پاکستان ٹیلی ویژن پر1992 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'دھواں' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاشر عظیم نے وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، 'میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔'عاشر عظیم نے مزید لکھا، 'لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے-
اپنے پیغام میں عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل 'دھواں' کا ایک سین بھی شیئر کیا، جس میں وہ یعنی اے ایس پی اظہر ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔
شاہکار ڈرامے "دھواں" کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم 'مالک' کے ذریعے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس سب قصے میں انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عاشر عظیم پاکستان کسٹمز میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔پاکستان چھوڑ دیا

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں