Connect with us

شوبز

دبنگ خان کا گانا گائیں گے

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا گانا گائیں گے

عاطف اسلم کی آواز میں ایک گانا سلمان خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ میں بھی شامل ہوگا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا سلمان خان نے خود لکھا ہے۔فلم ’ریس‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کا سیکوئل ’ریس 2‘، 2013 میں ریلیز ہوا اور اب 'ریس 3' رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
فلم کے دونوں سیکوئلز میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عاطف اسلم ’ریس 3‘ کے لیے گانا گا رہے ہیں جس کے بول سلمان خان نے خود لکھے ہیں۔اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے۔فلم ساز رمیش ترانی کے مطابق جس طرح 'ریس' اور 'ریس 2' میں عاطف اسلم نے گانے گائے، اسی طرح وہ 'ریس 3' کا بھی حصہ ہوں گے۔عاطف اسلم نے فلم ’ریس‘ میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جب کہ ’ریس 2‘ میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گایا تھا۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں گانا ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔

شوبز

مکروہ چہرہ دکھانے پر بائیکاٹ

شائع شدہ

کو

عریانی کو متنازع بنانا غلط

بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

شائع شدہ

کو

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

چند روز بعد امریکہ روانگی

شائع شدہ

کو

سوشل میڈیا میں انٹری

اداکارہ ریما آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں جائیں گی۔

واضح ہو کہ اداکارہ ریما پچھلے چند ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور اس دوران وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز اور کچھ ٹی وی شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم ریما کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی ہے اور وہ جلد طلاق لینے والی ہیں اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے ریما خان آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور اپنے پراجیکٹس کا باقیہ کام عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں