Connect with us

کھیل

آل رائونڈرہونے پرشک

شائع شدہ

کو

آل رائونڈرہونے پرشک

قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کراچی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو بہت مس کیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم متوازن ہے، اس سے اچھا مقابلہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ خود کو آل رائونڈر سمجھتا ہوں اوریہ مذاق نہیں،اگر ضرورت پڑے تو بولنگ کرائوں گا۔ ان کا کہناتھاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے،یہاں کرکٹ کا ہونا اچھا ہے ،کئی سال اس شہر نے کرکٹ کو مس کیا۔ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے لوگ بہت پیا ر کرنے والے ہیں،پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی خوش رہے، کوشش کریں گے کہ دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں وہ دباؤ نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہے،بطور سینئر کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں۔ شعیب ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن علی میں ماضی کے کرکٹ اسٹارز کی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔

کھیل

بیٹنگ کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کی فاتح ٹیم ہی اس میچ کا حصہ ہوگی۔ زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف پہلے میچ میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا لیکن آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی کی کوشش کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ون ڈے آج

شائع شدہ

کو

دوسرا ون ڈے آج

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا، کپتان سرفراز احمد کو آج کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ باؤلنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بہترین کھلاڑی قرار

شائع شدہ

کو

بہترین کھلاڑی قرار

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر ان کا عالمی چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا لیکن کروشیا کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے سب کے دل جیت لیے۔ 42 لاکھ نفوس پر مشتمل کروشیا کو ورلڈ کپ کے آغاز میں کوئی بھی فیورٹ تصور کرنا تو دور بلکہ اس فہرست میں بھی شمار کرنے پر تیار نہ تھا لیکن انہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے بڑے بڑے حریفوں کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
کرویا کی ٹیہم کے ساتھ ساتھ ان کے کھلاڑیوں نےبھی کمال کھیل پیش کیا جس میں لوکا موڈرچ کا کھیل سب سے نمایاں تھا اور اسی شاندار کھیل پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گولڈن بال کی ٹرافی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیے جانے والے 19سالہ فرانسیسی اسٹار ایمباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کا ینگ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ دیا گیا۔فٹبال ورلڈ کپ2018 میں سب سے زیادہ 6گولز کرنے والے ہیری کین کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بیلجئیم کے گول کییر کورٹائیس کو گولڈن گلوز ایوارڈ اور جبکہ کھیل کو اس کی روح کے مطابق کھیلنے پر 2010 ورلڈ کپ کی چیمپیئن اسپین کی ٹیم کو فئیر پلے ٹرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں