Connect with us

پاکستان

18ویں ترمیم پرمخالفت

شائع شدہ

کو

18ویں ترمیم پرمخالفت

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو مذمت نہیں مزاحمت کی جائے گی، اس آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت کسی نے مزاحمت نہیں کی تھی۔ چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے فاٹا کو الیکشن سے پہلے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔
اسفندیار کاکہنا تھا کہ کپتان صاحب تبدیلی اپنے گھر سے شروع ہوتی ہے، آپ کے اپنے وزیر کرپٹ ہیں، پہلے اپنے گھر کو صاف کریں پھر تبدیلی کی بات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کئے اور وہ حاصل کیا جو ہمارا حصہ تھا، فاٹا کے پختون خوا میں انضمام کا مطالبہ اب تک پورا نہیں ہوا، آج نہیں تو کل انہیں فاٹا کو پختون خوا میں ضم کرنا پڑے گا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ 70سال کی جدوجہد کےبعد صوبےکانام تبدیل کیا، اگر صوبےکےنام کودوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک میں انتشار پیدا ہوگا، صوبے کے نام کی تبدیلی کا سوچنے والے پہلے اپنے آپ کو سپریم کورٹ سے تو چھڑوالیں۔

پاکستان

میڈیا ٹیم سے تعلق ختم

شائع شدہ

کو

میڈیا ٹیم سے تعلق ختم

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیانئے میں بڑا اختلاف سامنے آیا ہے اور مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نواز شریف کی میڈیا ٹیم کو عملی طور پر غیر فعال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب سمیت کئی شخصیات کو سخت بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مریم اورنگزیب نے بھی اب ووٹ کو عزت دو کی بجائے ترقیاتی کاموں کا بیانیہ اپنا لیا ہے جبکہ مریم نواز کی قریبی سیاسی شخصیات بھی میڈیا ٹیم سے لاتعلق ہوگئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تبادلے و تقرریاں مذاق

شائع شدہ

کو

تبادلے و تقرریاں مذاق

سندھ کی نگران حکومت کے تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیلز کراچی اور 8جیل سپریٹنڈنٹس کے تبادلوں کے دو دن میں تین نوٹی فیکیشن جاری ہوئے جن میں سے ایک تعیناتی دوسرا اس کو روکنے اور تیسرا دوسرے والے نوٹی فیکیشن کو روکنے کے لیے جاری ہوا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر کو تمام تبادلوں پر عملدرآمد کو محکمہ داخلہ نے روک دیا۔ اس سے قبل نئے آئی جی جیل خانہ جات عمران یعقوب منہاس کے چارج لینے کے بعد انوکھا واقعہ ہوا تھا۔ عمران یعقوب منہاس نے آئی جی جیل خانہ جات کا چارج گزشتہ روز صبح سنبھالا اور آئی جی جیل دفتر میں ملاقاتیں بھی کیں۔ اسی دوران کام سے روکے جانے پر انہوں نے کام چھوڑا، ڈی آئی جی جیلز تعینات کیے گئے ناصر آفتاب نے ابھی چارج نہیں سنبھالا تھا۔ ابھی یہ تذبذب بھی ختم نہیں ہوا کہ گزشتہ شب ایک بار پھر سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہوا کہ نئے تعینات افسران اپنے کام کو جاری رکھیں اور جنھوں نے چارج نہیں لیا وہ چارج بھی لے لیں۔ اس مذاق کے بعد نئے تعینات افسران نے ایک بار پھر کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جیل کے تبدیل افسران طاقت ور تصور کیے جاتے ہیں خاص طور پر سابقہ آئی جی نصرت منگن۔ دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کے کسی دوسرے صوبے مں جیل خانہ جات کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاست کھیل نہیں خدمت

شائع شدہ

کو

سیاست کھیل نہیں خدمت

خواجہ سعد رفیق نے کہا سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے، کیا کراچی میں امن لانا، دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی۔ تفصیلات کے ن لیگی کے رہنما نے بھٹہ چوک کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان سیاست کے نئے کھلاڑی ہیں، ان کو پتا ہی نہیں سیاست کیا ہے مشرف دور میں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ میں 14 سال قید سنائی گئی تھی، دھرنا دینا آسان کام ہے ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا‌ پھر بھی ہم نے سڑکیں بند نہیں کیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں