Connect with us

پاکستان

71 پوائنٹس اضافہ پربند

شائع شدہ

کو

71 پوائنٹس اضافہ پربند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 560 پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم دوسرے سیشن میں کاروباری صورت حال تنزلی کا شکار ہوئی اور دن کی کم تر سطح 45 ہزار 392 تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں 9 ارب 50 کروڑ مالیت کے 23 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 146 کے کاروبار میں تیزی، 194 کے کاروبار میں تنزلی اور 17 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام رہا۔
کاروبار میں کیمکل کا شعبہ 3 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ٹیکنالوجی اور کمرشل بینکنگ کے شعبے بالترتیب 3 کروڑ اور 2 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔
کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں کے الیکٹرک 2 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنی تھی۔ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 25 لاکھ حصص، اینگرو پولیمر 2 کروٹ 18 لاکھ ، جے ایس بینک لمیٹڈ ایک کروڑ 20 لاکھ اور پاک الیکٹرون کے 87 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

پاکستان

سری لنکن کمانڈر سے ملاقات

شائع شدہ

کو

سری لنکن کمانڈر سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پرگفتگوہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ علاقائی امن دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے جو دفاع کے میدان میں وسیع تر تعاون اور مہارت کے تبادلے کا متقاضی ہے۔اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکہ عالمی طاقت ہے مگر...

شائع شدہ

کو

امریکہ عالمی طاقت ہے مگر...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو خوشگوار قرار دینا ممکن نہیں، امریکا عالمی طاقت ضرور ہے مگر ہمارے نکتہ نظر کو سمجھنا ہوگا۔

یہ بات عمران خان نے برطانوی اراکین پارلیمان سے خطاب کے دوران کہی۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان کے سر ڈالنے کا کوئی حق نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور معاملات کی مناسب تفہیم پر استوار ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار کی استعداد رکھتا ہے۔ان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل میں کامیابی کی قابل ذکر توقع نہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ سپہ سالار جمہوریت کی پشت پناہی کررہے ہیں، تاریخ کا اہم موڑ ہے کہ عدلیہ آزادی سے اپنا آئینی کردار نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تعلیم پر خصوصی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔

عمران خان کے مطابق مدارس میں زیرِ تعلیم بچے ہمارے ہیں جنہیں اپنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فراہمی روزگار کا انتظام میری نگاہ میں اہم ترین ذمہ داری ہے، اپنے 100 روزہ منصوبے میں فراہمی روزگار کو کلیدی حیثیت دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے 70 لاکھ پاکستانی حقیقی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کا سازگار ملا تو سی پیک سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی، برطانیہ اور پاکستان فطری طور پر کاروباری شراکت دار ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قرضے ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہیں، ان کی ادائیگی کے لئے ہم نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4اہلکار شہید

شائع شدہ

کو

ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4اہلکار شہید

صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو میں تمبو کراس کے قریب ایف سی کے ٹرک کوحادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں