Connect with us

انٹرنیشنل

17 غیر ملکی ہلاک

شائع شدہ

کو

17 غیر ملکی ہلاک

پاکستان، افغانستان اور ایران کے تارکین وطنوں سے بھری ایک بس کو ترکی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ترکی کہ صوبہ اغدیر میں پیش آیا جس کے دوران بس ایک گھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور بس پر سے قابو کھو بیٹھا۔بس میں صرف 14 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم اس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق اس بس کے پیچھے تارکین وطن کا ایک ٹرک آرہا تھا جو بس سے گرنے والے کچھ افراد سے ٹکرا گیا۔حکام نے دوسرے ٹرک میں موجود ڈرائیور سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

انٹرنیشنل

امریکی میزائلوں پر قبضہ

شائع شدہ

کو

امریکی میزائلوں پر قبضہ

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے میں امریکہ کے دو کروز میزائل پکڑلئے گئے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں تین اہداف پر 103 کروز میزائل فائر کئے گئے تھے۔ حملے سے پہلے امریکی صدر نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا تھا کہ اب کی بار شام پر نئے، نفیس اور سمارٹ میزائل داغے جائیں گے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے دو پھٹے بغیر زمین پر آن گرے جنہیں بغیر وقت ضائع کئے قابو کرلیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ روس یہ میزائل خصوصی طیارے میں ڈال کر اپنے ملک لے گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں میزائل کافی اچھی حالت میں ہیں۔ اب نجانے روس ان کے ساتھ کیا کرے گا؟ انہیں اپنے کسی دشمن پر داغے گا یا امریکہ کی سبکی کے لئے انہیں کسی عجائب گھر کی زینت بنائے گا؟

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مزید 2فلسطینی شہید

شائع شدہ

کو

مزید 2فلسطینی شہید

غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی جوابی پیغام میں پمفلٹس سرحد کے قریب پھینکیں ہیں جس میں مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ  وہ سرحد سے دور رہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ہاتھ نہ ملانے پر شہریت سے محروم

شائع شدہ

کو

ہاتھ نہ ملانے پر شہریت سے محروم

فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے  ہاتھ ملانے سے انکار پر  شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی جب کہ اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے  ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں