Connect with us

انٹرنیشنل

16 فلسطینی ہلاک

شائع شدہ

کو

16 فلسطینی ہلاک

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی سلامتی افواج نے اسرائیل غزہ سرحد کے ساتھ مظاہرین پر گولی چلائی جس سے کم از کم 16 فلسطینی ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس کے فوجیوں نے ’’بلوے کو منتشر کرنے کی کوشش کی‘‘۔ مظاہرے کے لیے بتایا جاتا ہے حالیہ برسوں کے دوران سرحد کے ساتھ فلسطینیوں کی جانب سے نکالا جانے والا یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ ہزاروں فلسطینی سرحد کے قریب پہنچے جس سے تشدد بھڑک اٹھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس کی فوجوں نے ’’اشتعال پھیلانے والوں‘‘ کو نشانہ بنایا، جو سنگ باری کر رہے تھے اور ٹائر جلا کر لڑھکا رہے تھے۔ وزارت نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے گولیاں چلائیں، ساتھ ہی ربڑ میں بھرے اسٹیل کے چَھرے چلائے اور آنسو گیس استعمال کی، کم از کم چھ فلسطینی ہلاک جب کہ کم از کم 550 زخمی ہوئے۔ پچھلے سال کے موسم خزاں کے بعد سے اب تک غزہ کا یہ خونریز ترین دن تھا، جو فلسطین کا خود مختار علاقہ ہے۔فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی میں پانچ مقامات پر ٹینٹ کیمپ گاڑھ رکھے ہیں، جو چھ ہفتوں تک موجود رہیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام اہل خانہ، مرد، خواتین اور بچے اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے۔ ادھر، رائٹرز نے طبی امداد سے وابستہ غزہ کے اہل کاروں کے حوالے سےبتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے دوران گولی چلائی۔
مظاہرین لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے حق کا مطالبہ کر رہے تھے، جو علاقہ اِس وقت اسرائیل ہے۔ چھ روزہ احتجاج کے دوران، وہ پانچ مقامات پر اکٹھے ہوں گے، جہاں خیمے گاڑے گئے ہیں، جو 65 کلومیٹر (40 میل) کی باڑ کے ساتھ کا علاقہ ہے۔ مقامی اہل کاروں کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کی تعداد کا اندازہ 30000 لگایا ہے۔’رائٹرز‘ خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، لوگوں نے اپنے بچوں کو باڑ سے چند ہی سو میٹر (گز) دور لا کھڑا کیا تھا، جو حماس کے اسلامی محاذ اور اسرائیلی سلامتی کی باڑ کا نزدیکی علاقہ ہے، جہاں دھول پر نشان لگا کر فٹ بال گراؤنڈ بنائے گئے تھے، جہاں اسکاؤٹ دستے فٹ بال کھیل رہے تھے۔
لیکن، جوں جوں دن ڈھلا، سینکڑوں فلسطینی نوجوانوں نے منتظمین اور اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحد سے دور رہنے کے انتباہ کی پرواہ نہیں کی، جب کہ دوسری جانب اسرائیلی فوجی چوکیوں سے مظاہرین پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی۔
فوج نے بتایا ہے کہ فوجیوں نے انتباہی گولے چلائے اور بلوے کے شرکا کو دور رکھنے کی کوشش کی۔ کچھ مظاہرین سرحدی باڑ اور فوجیوں پر ’’پتھر پھینک رہے تھے اور جلے ہوئے ٹائر لڑھکا رہے تھے‘‘۔

انٹرنیشنل

اختیارات چھین گئے

شائع شدہ

کو

اختیارات چھین گئے

اسرائیلی وزیراعظم سے پارلیمنٹ نے جنگی اختیارات واپس لے لیے جس کے بعد اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظرثانی اور ترامیم بھی کی گئیں اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح ہو کہ اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

تحریک عدم اعتماد

شائع شدہ

کو

تحریک عدم اعتماد

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایک اور ناکامی

شائع شدہ

کو

ایک اور ناکامی

سعودی عرب پرحوثیوں کی طرف سے ایک اورمیزائل حملہ کر دیا گیا جسے اتحادی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج دوپہرصعدہ کی طرف سے نجران پرمیزائل فائر کیا گیاجسے ناکام بنا دیا گیا۔کرنل ترکئی المالکی کے مطابق میزائل کو نجران پہنچنے سے قبل ہے تباہ کر دیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں