Connect with us

کھیل

سیریزکامیاب بنائیں

شائع شدہ

کو

سیریزکامیاب بنائیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ شائقین نے پاکستان سپر لیگ فائنل کو جس طرح کامیاب بنایا اسی طرح ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز کو بھی کامیاب بنائیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میری شائقین سے اپیل ہے کہ وہ اسی طرح بڑی تعداد میں نیشنل اسٹیڈیم آئیں اور پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد کوئی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آرہی ہے،یہ میرے لئے اور شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشی کی خبر ہے۔ سرفراز احمد پاکستان میںپہلی مرتبہ قیادت کریں گے اس سوال پر انہوں نے کہا میں یقیناً میں بہت پر جوش ہوں اور میرے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ میں اپنی سرزمین پر قیادت کی ذمہ داری ادا کروں گا ۔ پاکستانی کپتان نے کہا اس کامیابی کا سہرا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوں گا کیوں کہ ان ہی کی کوشش سے پہلے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوا اب ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20سیریز کراچی میں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کراچی میں کامیاب فائنل پر کراچی کے عوام کو مبارک بار دی اور پاک فوج ،رینجرز، پولیس ، حکومت سندھ اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہو ئے سرفراز نے کہا کہ ہوم ٹیم کو اپنے تماشائیوں اور میڈیا کے سامنے پریشر میں کھیلنا پڑتا ہے، عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسان حریف نہیں ہو گی ،خاص طور پران کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، انہیں شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔

کھیل

بھارت "ماموں" بنے گا

شائع شدہ

کو

بھارت "ماموں" بنے گا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی تو کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ بھارت اب ”ماموں“ بن گیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی جس کے تین حصے بنے ہوئے ہیں۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا جبکہ درمیان والا حصہ ”مرزا، ملک“ کیلئے دکھایا گیا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #MirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور اس طرح پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

شائع شدہ

کو

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شپ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےروانہ ہوئی۔لندن پہنچنے والے کھلاڑیوں میں میں سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمد عامر بدھ تک لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نژاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے، اس لیے برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے، لیکن عامر کو ویزہ جاری نہ ہوسکا۔پی سی بی پُر امید ہے کہ محمد عامر کو اگلے دو دن میں ویزہ مل جائے گا، جس کے بعد وہ سفر کرسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

شائع شدہ

کو

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018-19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاﺅن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں