Connect with us

شوبز

اوپن ہارٹ سرجری

شائع شدہ

کو

اوپن ہارٹ سرجری

فلموں میں طاقتورروبوٹ بن کرلوگوں کادل دہلانیوالے آرنلڈ شوارزنیگردل کے مرض کا شکار ہو گئے ہیں جن کی کیلیوفورنیا میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے ۔ اکٹروں کے مطابق وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور سرجری کے بعد جیسے ہی آرنلڈ ہوش میں آئے تو انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے پیغام دیا کہ آئی ایم بیک یعنی میں واپس آگیا ہوں جو ان کی مشہور فلم ٹرمینیٹر کا ڈائیلاگ بھی ہے ۔واضح رہے کہ 70سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نہ صرف مسٹر اولمپیاکے ٹائٹل اورمعروف ایکشن ہیرو کے طور پر دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں بلکہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

شوبز

’سنجو‘آگے’بھائی جان‘پیھچے

شائع شدہ

کو

’سنجو‘آگے’بھائی جان‘پیھچے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جان دار اداکاری کی بدولت فلم اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اب کامیابی میں ’’سنجو‘‘ نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’سنجو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’سنجو‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔ دوسری جانب ہدایت کار فلم ’’سنجو‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی ای او فوکس اسٹار اسٹوڈیو وجے سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے بہت سے ڈسٹریبیوٹرز نے فلم سنجو دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا اور فلم کو چین میں ریلیز کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فلم کو جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

شائع شدہ

کو

‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ریلیز کردی گئی۔ تھرلر رومانٹک فلم ‘دھڑک’ کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے، ساتھ ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ فلم توقعات سے ہٹ کر کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔ بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ‘دھڑک’ کو 2 ہزار 235 سینما گھروں جب کہ دنیا کے متعدد ممالک کے 556 سینماؤں میں بھی اسے ریلیز کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے ہی دن نوجوان نسل زیادہ دیکھنے آ رہی ہے، رومانٹک تھرلر کہانی نے بھارت کے نوجوانوں کی دلوں کو دھڑکادیا۔ فلم کی کہانی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور کی ایک بڑے خاندان کی کالج پڑھتی لڑکی اور اس کی کلاس فیلو کے ساتھ ہوجانے والی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو ادیپور کے اعلیٰ گھرانے کی لڑکی ہوتی ہیں۔کالج میں تعلیم کے دوران اسے خود سے کم ذات والے لڑکے سے پیار ہوجاتا ہے، جس کے بعد ہی فلم میں کئی خوفناک حقیقتیں دکھائی جاتی ہیں۔ جھانوی کپور نے فلم ریلیز سے قبل ہی کہا تھا کہ یہ فلم بولی وڈ کی دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے، انہوں نے بتایا تھا کہ اس فلم کا اختتام دیگر فلموں کی طرح اچھا نہیں ہوتا۔ فلم میں ان کے ہیرو کا کردار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر نے ادا کیا ہے۔ ‘دھڑک’ مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ‘سیرت’ ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔ ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے،
‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے
‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے
25

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

موت کی افواہ

شائع شدہ

کو

موت کی افواہ

مسٹربین کے مشہور و معروف کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی ووڈ اداکار روون ایٹکنسن (مسٹر بین )کے اچانک انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا-تاہم بعد ازاں ان کے انتقال کی خبر ایک ’وائرس‘ نکلی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر مداحوں کے لیے نہایت حیران کن تھی جس میں کہا گیا کہ ہالی ووڈ کے مشہور کردار مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن انتقال کر گئے۔یہ پہلا موقع نہیں جب مسٹر بین کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں گزشتہ برس بھی ایک کار حادثے میں ان کی موت کی خبروں نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تاہم بعد ازاں یہ خبر جھوٹی نکلی-
موت کی افواہ

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں