Connect with us

شوبز

film review... ایک بار" کیک" ضرور کھائیں

شائع شدہ

کو

film review... ایک بار" کیک" ضرور کھائیں

تیس مارچ کو ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم" کیک" مختلف وجوہات کی بنا پر کافی بہتر اور منفرد فلم ثابت ہوئی ہے .فلم کی سب سے بڑی خوبی، اس کی کہانی کا رواں اور آسان ہونا ہے، اس کو مقبولیت دینے کے لیے کوئی اسکینڈل نہیں بنایا گیا، کوئی آئٹم سونگ نہیں شامل کیا گیا، نہ ہی کوئی اور طرح کا حربہ آزمایا گیا، سیدھی سیدھی فلم نمائش کے لیے پیش کردی گئی.اس فلم کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ہی یہ فلم لکھی بھی ہے۔ کہانی ابتداء سے لے کر آخر تک آسانی سے سمجھ آنے والی ہے، کردار ایک دوسرے سے پوری طرح جڑے ہوئے ہیں۔ جہاں جس کردار کی ضرورت تھی، مکالمہ میں اس کے لب و لہجے اور گفتگو کا خیال رکھا گیا ہے۔ایک سندھی خاندان، جس کا زمینداری کا پس منظر ہے، اس دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے کنبے کی شہری طرز زندگی اور گھریلو مسائل کو خوبصورتی سے فلم بند کیا گیا ہے۔ البتہ کہیں کہیں محسوس ہوتا ہے کہ کہانی طویل ہوگئی ہے، اس کو مزید مہارت سے لکھا جاتا، یا کم وقت میں فلمایا جاتا تو تاثر مزید اچھا ہوسکتا تھا، اس کے باوجود کہانی میں حقیقی زندگی سے جڑی چھوٹی چھوٹی باتوں اور حقیقتوں کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔
فلم کو دو فلمساز اداروں انڈس ٹاکیز اور زیب فلمز نے مل کر بنایا ہے۔ اس کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سید ذوالفقار بخاری ہیں، جبکہ دیگر پروڈیوسرز میں ماہ نور آمنہ اور سمیرہ قاضی شامل ہیں۔ فلم کو لندن، کراچی اور اندرونِ سندھ فلمایا گیا ہے۔ ایک محدود بجٹ میں عمدہ طریقے سے فلمائی گئی فلم کے دیگر تکنیکی پہلوؤں بھی بہت مثبت رہے، بالخصوص سینماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، بیک گراؤنڈ میوزک، کاسٹیوم، میک اپ کے شعبوں میں بہتر کارکردگی رہی.ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی فلمی ہدایت کاری کا آغاز اس فلمی منصوبے سے کیا، ایک نوآموز فلم ہدایت کار کی حیثیت سے یہ کامیاب کوشش ہے۔ اُنہوں نے فلم کی موسیقی کے لیے لوک موسیقی اور اندرون سندھ کی لوکیشنز کا ذہانت پر مبنی فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے فلم حقیقت سے کافی قریب ہوگئی.
کہانی میں کوئی الجھاؤ نہ ہونے کی وجہ سے کرداروں کا ایک دوسرے سے تعلق بھی واضح ہے۔ اس لیے تمام کرداروں نے ایک دوسرے کو مضبوط کیا۔ مکالموں کے ساتھ تاثرات نے کہانی کو متاثرکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بالخصوص محمد احمد اور آمنہ شیخ نے اچھی اداکاری کا مظاہرہ کیا، صنم سعید خاص انگریزی مزاج میں خوشی اور غصے کے کردار ادا کرتی ہیں، فلم کی طلب تھی، انگریزی کردار، اس لیے وہ بھی اس میں بہت اچھی طرح فٹ ہوگئیں۔میکال ذوالفقار کا کردار غیر ضروری محسوس ہوا، عدنان ملک کی اداکاری میں جان نہیں تھی۔ دیگر چھوٹے بڑے کرداروں نے بھی متوازن اداکاری کی۔ سندھ کے شہر جامشورو سے تعلق رکھنے والے ایک صوفی بینڈ اسکیچز نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی، یہ انتخاب بالکل درست ثابت ہوا، فلم کی تمام موسیقی کہانی سے پیوست رہی.یہ ایک مکمل پاکستانی ثقافت اور انداز میں رنگی ہوئی فلم ہے، جس میں غیر ضروری طور پر گلیمر ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، یہی اس فلم کی خوبی ہے اور کمال بھی کہ ایک ایسا فلمی کیک تیار کیا، جو بہت میٹھا نہیں لیکن اسے ایک بار ضرور کھانا پسند کریں.

شوبز

صائمہ کی "سیلفی"

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

ہدایتکار سید نور اور صائمہ "سیلفی" بنائیں گے-ذرائع نے بتایا ہے کہ سید نور نے"سیلفی" کے عنوان سے فلم شروع کی ہے جس میں مرکزی کردار تو صائمہ ہی کررہی ہیں لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اداکارہ کنول نعمان کے بیٹے احمد کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے-کنول نعمان کا بیٹا بچپن سے ہی مکمل طور پر صحت مند نہیں اور ان کا شمار سپیشل بچوں میں ہوتا ہے لیکن کنول نے انہیں مکمل تعلیم و تربیت کے بعد اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب کام کرسکتا ہے-اس بارے میں کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہی سید نور اور صائمہ جیسے لیجنڈ لوگوں کے ساتھ ملا ہے-فلم کی شوٹنگ شباب سٹوڈٍیو میں شروع کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سید نور نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا-
صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

توقیر ناصر کو بڑا عہدہ مل گیا

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

حکومت پنجاب نے اداکار توقیر ناصر کو بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیا ہے جس کے بعد انہیں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان نے بریفنگ دی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے-یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد مالک عارضی طور پر چیئرمین تاہم بورڈ آگ گورنرز کی مدت پوری ہونے کے بعد اب نیا چیئرمین تعیتنات کیا گیا ہے-یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چیئرمین ب ھی رہ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

شائع شدہ

کو

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم" شورشرابا" کی ریلیز ایک بار پھر اچانک ملتوی کردی ہے- سہیل خان نے گزشتہ روز اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ان کی فلم 27 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن آج انہوں نے اچانک فلم کی ریلیز ملتوی کردی ہے-اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ مختلف سینما گھروں کو جو ڈیجیٹل پرنٹ بجھوائے ہیں ان میں سے بعض پرنٹوں میں"تکنیکی خرابی" پیدا ہوگئی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم کل ریلیز نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ امر قابل ذکر ہے یہ فلم پہلے دن سے تنازعات کا شکار رہی ہےجس کی وجہ سے کئ بار اس کی ریلیز ملتوی کی گئی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں