Connect with us

صحت

انقلابی ویکسین تیار

شائع شدہ

کو

انقلابی ویکسین تیار

طبی ماہرین نے چوہوں کی 97 فیصد سرطانی رسولیوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنے والی انقلابی ویکسین تیار کرلی۔
یہ تجربہ امریکا میں اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے جسے اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ اس عمل میں ویکسین جسم کے امنیاتی نظام کو بیدار کرتی ہے اور وہ خود کو تبدیل کرکے سرطانی رسولیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اب توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک 35 افراد پر ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ ماہرین نے پہلے چوہوں کو لمفوما، چھاتی کے سرطان اور آنتوں کے کینسر وغیرہ میں مبتلا کیا جس کے بعد ویکسین دی گئی۔ اس طرح 90 میں سے 87 چوہوں میں یہ کینسردوسری جگہ پھیلنے کے باوجود بھی ختم ہوگیا اور چوہے کینسر سے پاک ہوگئے۔
اگرچہ اس طریقہ علاج کو باضابطہ طور پر ویکسین تو نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ کینسر کے دوبارہ حملے کو روکتی ہے اور جسم میں موجود سرطان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’امیونو تھراپی‘ کا نام دیا ہے۔
ویکسین میں دو طرح کے اجزا ملائے گئے ہیں جن میں ٹی سیلز بھی شامل ہیں۔ ٹی سیلز ایک طرح کے امنیاتی خلیات ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو غیرمعمولی سمجھتے ہوئے اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن کینسر حد سے بڑھ جائے تو وہ ٹی سیلز کو بے اثر کردیتا ہے تاہم ویکسین کو براہِ راست کینسر کے ٹیومر میں داخل کیا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا کام کرتی ہے۔ اس دوا کے چوہوں پر تجربے کے دوران جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل جانے والے سرطانی خلیات کو تباہ کرنے میں کامیابی ملی ہے لیکن خیال رہے کہ اب بھی انسانوں کے لیے سرطانی رسولیوں کے خاتمے کی منزل دور ہے کیونکہ اس دوا کی آزمائش میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ایک تحقیق کے مطابق انسانی اعصابی خلیات کو بجلی سے کنٹرول کرنے سے دمے، جوڑوں کی سوزش اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
یہ تحقیق امریکا میں واقع ’گلوانی بائیو الیکٹرانکس‘ نامی کمپنی نے کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ اس طریق کار پر مبنی علاج کو سات برسوں کے اندر منظوری کے لیے متعلقہ ادارے کے سامنے پیش کر دے گی۔گلیکسو سمتھ کلائن، ویرلی اور لائف سائنسز کی مشہور کمپنیاں بھی اس تحقیق میں شامل ہیں۔
تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات میں انھیں سیلکون کے کف لگائے گئے جن میں الیکٹروڈ نصب تھے اور اس کے بعد بجلی کے ذریعے اعصاب کے پیغامات کنٹرول کیا گیا۔ کچھ تجربات کے نتائج میں سامنے آیا کہ اس طریقے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے جس میں جسم انسولین ہارمونز کو نظرانداز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

شائع شدہ

کو

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ نڈھال اور نحیف جسم کو توانائی کی فراہمی کےلیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملا گھریلو مشروب بہترین حل ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا پیک جوس، کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے مقابلے میں گھر میں تیار کردہ مشروب جس میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملائی جائے تو وہ زیادہ مفید ہے۔ ٹیٹرا پیک ڈرنکس صحت کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں اور جیب پر بھی بھاری ثابت ہوتی ہیں تاہم گھریلو مشروب اس سے زیادہ توانائی رکھتا ہے۔ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کےلیے کاربوہائیڈریٹس کو نظام ہاضمہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ تاہم اس عمل میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں چنانچہ فوری توانائی حاصل کرنے کےلیے انرجی ڈرنکس کا استعمال کیا جانے لگا ہے لیکن ان کے مضر اثرات کے باعث ماہرین انرجی ڈرنکس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

شائع شدہ

کو

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

جب آپ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہوں تو مخصوص غذاﺅں اور ورزش پر ہی انحصار نہیں کریں، بلکہ چند مشروبات سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرچہ اچھی غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر چند مشروبات کا اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جب ہاضمہ ٹھیک ہو تو موٹاپے سے نجات میں کامیابی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔اور اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔
لیموں اور ادرک کا مشروب
یہ جادوئی مشروب جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے، آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کردیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔ دار چینی اور شہد
ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ کھیرے اور پودینے کا مشروب
پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاں نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ سبز چائے
یہ کیلوریزفری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اوردیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں، جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو متحرک کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں