Connect with us

کھیل

مزید نہ کھیلنےکا فیصلہ

شائع شدہ

کو

مزید نہ کھیلنےکا فیصلہ

سڈنی: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے 'استعفیٰ' کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اب وہ آسٹریلیا کے لیے مزید نہ کھیلیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'سڈنی میں جو واقعہ ہوا، میں اس کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، جو کچھ ہوا مجھے اس پر نہایت شرمندگی اور افسوس ہے، شاید میں اب ملک کے لیے نہ کھیل سکوں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے عمل کا ذمے دار ہوں، یہ میرے لیے بڑے کرب کے لمحات ہیں'۔ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ 'میں کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتا ہوں، میں نے انہیں دھوکہ دیا ہے'۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ وارنر رو پڑے اور کہا کہ 'میں اپنے اہلخانہ خاص طور پر بیوی اور بیٹیوں سے معافی مانگتا ہوں'۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر پر ایک سال اور اسٹیون اسمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا سے وطن واپسی کے دوران انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔

کھیل

میڈیا ویلیو 3 ارب

شائع شدہ

کو

میڈیا ویلیو 3 ارب

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو 3 ارب روپے ہوگئی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا،آئندہ 3ایڈیشن کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل ایک ورلڈکلاس ایونٹ بن چکی اور دنیا کی کسی بھی بہترین لیگ کا مقابلہ کرسکتی ہے،اس کی میڈیا ویلیو3ارب روپے کے قریب ہوچکی،اثاثوں کے ساتھ تمام 6فرنچائزز کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آئندہ 3ایڈیشنز کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایک غیر جانبدار ملٹی نیشنل ادارے کے تجزیے میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک بھر میں گیم ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں، ہائی پرفارمنس کیمپس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بھی قومی ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کیلیے بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سیریز جیت لی

شائع شدہ

کو

سیریز جیت لی

پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 67 رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے چھیبابا 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے .
ہیملٹن ماساکاڈزا اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 10 ، 10 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 ، جنید خان دو ، عثمان خان ، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فخر زمان 43 اور بابر زمان نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ فہیم اشرف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے واحد پاکستانی وکٹ حاصل کی اور امام الحق کو پاکستانی اننگز کی پہلی گیند پر آئوٹ کر کے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فخز زمان اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف پورا کرلیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیٹنگ کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے دو میچوں میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی لیکن اس میچ میں وہ اپنی بھرپور کوشش کرکے کم بیک کریں گے۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ سیریز میں تمام میچز جیت کر کلین سویپ کریں۔ زمبابوے کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں