Connect with us

پاکستان

افغانستان ہم سے آگے

شائع شدہ

کو

افغانستان ہم سے آگے

وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے مینڈیٹ کو عزت نہ دی گئی تو آئیندہ دس پندرہ سال میں افغانستان بھی ہم سے اگے نکل جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 سے قبل دنیا پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت سمجھتی تھی، عوام کو 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، توانائی بحران کی وجہ سے خانہ جنگی کا خطرہ تھا، پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تھی، پھر پاکستانی قوم نے ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا، ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہوگا، یہ حکومت کا حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کا ایک دوسرے سے تعلق کا منصوبہ اور کاروبار کا کاروبار ہے، 2013 میں جب سی پیک کا معاہد ہوا اسی وقت ہم نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا تھا، اور اب سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، 46 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں، منصوبے کے پہلے مرحلے میں ملک کے انفرااسٹریکچر پر کام کرنا ہے کیوں کہ اس کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں، اب ملک کے حالات بہتر ہیں اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں لیکن کچھ سقراط اور بقراط ہر شام ٹی وی پر بیٹھ کر منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، پتا نہیں وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔

پاکستان

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

شائع شدہ

کو

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے 48گھنٹے میں میپکو ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ نوید وینس کے خلاف چارج شیٹ ختم نہ کرائی اور ایس ای میپکو عمر لودھی کو فوری ٹرانسفر نہ کیا تو وہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے بھائی اور تمام یونین چیئرمینوں سمیت جنوبی پنجاب متحدہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیں گے کہ اگر ایک وفاقی وزیر کی اس کی حکومت میں ذاتی معاملات پر بھی غور نہیں کیا جاتا تو وہ حلقے کے عوام کو کیا منہ دکھائیں گے- نوید وینس کے ساتھ میرے حلقے کے ہزاروں ووٹ ہیں جنہیں میں کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کو جواب دینے سے بہتر ہے کہ میں پارٹی ہی کو جواب دے دوں۔ اس پر اویس لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی صورت میں سکندر حیات بوسن کو منایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارٹی چھوڑنے کی خبریں غلط

شائع شدہ

کو

جواب دینے مجھے بھی آتے ہیں

سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

درباری آج نااہل ہوگیا

شائع شدہ

کو

ووٹ نہیں دیں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں