Connect with us

پاکستان

رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

شائع شدہ

کو

رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے دوران لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جبکہ رمضان میں بھی بجلی غائب رہنےکا خدشہ ہے۔ کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ابلاغ سعدیہ دادا نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کی سیریز اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ لیٹ سرچارج کے معاملے پر سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی معطل کیے جانے کے حوالے سے سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ 'لیٹ سرچارج نیپرا کے قوانین کے تحت ہے اور بڑے اور اسٹریٹیجک ادارے لیٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں'۔
سعدیہ دادا نے کہا کہ 'کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے معاہدے کے لیے ہر وقت تیار ہیں'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'گیس سپلائی کا معاہدہ پہلے بھی نہیں تھا، تاہم سوئی سدرن کی جانب سے سپلائی جاری تھی، لیکن اس وقت کے الیکٹرک کو 2200 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے اور گیس کم ہونے سے 500 میگاواٹ شارٹ فال ہے'۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں