Connect with us

شوبز

" میں محبت اورتم " تکمیل کی جانب گامزن

شائع شدہ

کو

" میں محبت اورتم " تکمیل کی جانب گامزن

نوجوان ڈائریکٹر زین زیدی ان دنوں اپنی نئی ڈرامہ سیریل" میں محبت اورتم" کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جسے تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے.اس سیریل کے رائٹر خرم عباس اور صائمہ حیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں مریم نورشیخ،سلیم معراج،شہزاد رضا،یاسر شورو،حماد حسین،عریشہ خان،معصومہ خاور،تسنیم انصاری،فرح ندیم اور ماریہ خان شامل ہیں.ڈائریکٹر زین زیدی نے" کھوج" کوبتایا کہ ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے جس میں محبت کے نئے شیڈز دکھائے گئے ہیں.یہ ڈرامہ 50 اقساط پر مبنی ہے جسے بہت جلد آن ایئر کردیا جائے گا.مریم نورشیخ نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی روٹین سے بہت مختلف ہے جبکہ میرا کردار بھی بہت اچھا ہے .یہ ڈرامہ فلم فیکٹری پروڈیوس کررہا ہے جسے پلے انٹرٹینمنٹ سے شنر کیا جائے گا.
" میں محبت اورتم " تکمیل کی جانب گامزن

" میں محبت اورتم " تکمیل کی جانب گامزن

" میں محبت اورتم " تکمیل کی جانب گامزن

شوبز

مکروہ چہرہ دکھانے پر بائیکاٹ

شائع شدہ

کو

عریانی کو متنازع بنانا غلط

بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

شائع شدہ

کو

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

چند روز بعد امریکہ روانگی

شائع شدہ

کو

سوشل میڈیا میں انٹری

اداکارہ ریما آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں جائیں گی۔

واضح ہو کہ اداکارہ ریما پچھلے چند ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور اس دوران وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز اور کچھ ٹی وی شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم ریما کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی ہے اور وہ جلد طلاق لینے والی ہیں اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے ریما خان آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور اپنے پراجیکٹس کا باقیہ کام عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں