Connect with us

پاکستان

بینرز ہٹا دیئے گئے

شائع شدہ

کو

بینرز ہٹا دیئے گئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر شہر میں لگائے گئے ان کے خیر مقدمی بینرز ہٹا دیئے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی رجسٹری میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ مان لیں کہ میں اپنی شہرت کے لیے کام کر رہا ہوں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد میرا نام نہیں رہے گا، جو کچھ کر رہا ہوں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کر رہا ہوں۔
اس دوران انہوں نے شہر میں لگے ان کے خیر مقدمی بینرز فوری طور پر ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں سے ان کے خیر مقدمی بینرز ہٹا دیئےگئے ہیں۔ خیر مقدمی بینرز صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، برنس روڈ اور عبداللہ ہارون روڈ پر لگائے گئے تھے۔ خیر مقدمی بینرز میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں