Connect with us

انٹرنیشنل

پیداوارمیں ترکی کا پہلا نمبر

شائع شدہ

کو

پیداوارمیں ترکی کا پہلا نمبر

ترکی کے نائب وزیر برائے سائنس،صنعت اور ٹیکنالوجی حسن علی چیلک نے کہا ہے کہ ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر برائے سائنس،صنعت اور ٹیکنالوجی حسن علی چیلک نے قونیہ انڈسٹری چیمبر کی جانب سے سلجوق کنوینشن سینٹر میں منعقدہ آٹو موبیل سیکٹر کا مستقبل نامی پانچویں عالمی کانفرنس میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک نائب وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کی پیداوار میں ہم نے دنیا میں اپنی جگہ حاصل کر لی ہے،بسوں کی پیداوار میں ہم یورپ میں پہلے نمبر پر،ہلکی تجارتی گاڑیوں میں دوسری اور آٹو موبیل میں چھٹے نمبر پر ہیں،جبکہ یورپی یونین ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے ہم پانچویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم آٹو موبیل کی عالمی منڈی سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل

ایرانی راز چوری

شائع شدہ

کو

ایرانی راز چوری

ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد ‘‘ کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امریکا کے 3 اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے۔ اس دوران انہوں نے وارننگ الارم سسٹم کو معطّل کیا، دو مرکزی دروازوں کو عبور کیا، 32 بڑی تجوریوں کو کھولا اور قیمتی خزانہ لے کر وہاں سے باہر نکل آئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں