Connect with us

پاکستان

کپتان کو وارننگ

شائع شدہ

کو

کپتان کو وارننگ

پاکستان تحریک انصاف کے 4 ایم پی ایز نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے پارٹی معاملات کو سنجیدہ نہ لیا تو پی ٹی آئی صرف کہانیوں میں رہ جائے گی۔

نوشہرہ میں تحریک انصاف کے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایم پی اے قربان علی خان کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ الیکشن اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے قربان علی خان، زاہد درانی، عبید مایار اور خاتون ایم پی اے نگینہ شامل تھیں۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے قربان علی خان کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختو نخوا کے عوام کو پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں لیکن سینیٹ الیکشن کی ٹکٹیں دیتے ہوئے پارٹی کی پالیسوں کو نظر انداز کیا گیا۔قربان علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کالی بھیڑیں بن کر ہماری صفوں میں گھس گئے ہیں، عمران خان اُن پر اعتبار کرتے ہیں جو بچھو کی طرح ڈنگ مارتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے گلہ نہیں کیونکہ ان سے جو کہا وہ انہوں نے سنا، پتہ نہیں وہ کون سے لوگ ہیں جو عمران خان کےکان بھرتے ہیں۔

قربان علی خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران اسماعیل نے بتایا تھا کہ نوکریاں بک رہی ہیں، پولیس میں 4, 4 لاکھ روپے کے عوض نوکریاں بکیں اور میرے پاس اس کے ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ جن وعدوں پر ووٹ ملا ہم وہ پورے نہیں کر سکے، الیکشن تو ہم جیت گئے لیکن ہم نے اپنا نظریہ کھو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب نے معاملات کو سنجیدہ نہ لیا تو پی ٹی آئی صرف کہانیوں میں رہ جائے گی۔

زاہد درانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فیملی پارٹی کس نے بنایا؟ یہ پارٹی مزید فرینڈز اینڈ فیملی پارٹی بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا لیکن کیا جن لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے گئے ان سے پوچھا گیا؟ خان صاحب پتا کریں کہ کس نے پارٹی کو بدنام کیا ہے۔

عبید مایار نے کہا کہ مجھے فدا محمد خان نے دھمکی دی تھی، سنگین الزامات والے لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف فرش پر

شائع شدہ

کو

نوازشریف فرش پر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔ راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں