ٹیکنالوجی

ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی،کمپنی کا امریکا کے خلاف قانونی جنگ لڑنےکا اعلان

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(ٹیکنالوجی ڈیسک)ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی،کمپنی کا امریکا کے خلاف قانونی جنگ لڑنےکا اعلان۔رپورٹس کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے دو روز قبل ہی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے اور دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی یا شخص کو فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی، دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا اور کچھ وقت کے لیے امریکی حکومت نے ایپ پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ لیکن بعد ازاں عدالتوں نے ٹک ٹاک کو ریلیف دیتے ہوئے اس پر امریکا میں پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button