ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی اپنی پہچان ختم، ایکس کارپوریشن میں ضم کر دیا گیا

ٹوئٹر کمپنی کا عہد ختم ہوگیا ہے کیونکہ اسے ایلون مسک کی ایکس کارپوریشن میں مدغم کر دیا گیا ہے' یہ بات فلوریڈا کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز سے سامنے آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیوز) ٹوئٹر کمپنی کا عہد ختم ہوگیا ہے کیونکہ اسے ایلون مسک کی ایکس کارپوریشن میں مدغم کر دیا گیا ہے۔ یہ بات فلوریڈا کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز سے سامنے آئی۔

اس دستاویز کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کو ایلون مسک کی کارپوریشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ایلون مسک اس سے پہلے ٹوئٹر کو چین کی وی چیٹ کی طرح سپر ایپ بنانے کا عندیہ ظاہر کر چکے ہیں۔ اس سپر ایپ کے لیے وہ ماضی میں ایکس دی ایوری تھنگ ایپ کا نام بھی ایک ٹوئٹ میں استعمال کر چکے ہیں۔ٹوئٹر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم برقرار رہے گا مگر ایکس کارپوریشن میں اس کی شمولیت سپر ایپ کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے۔عدالتی دستاویز سامنے آنے کے بعد ایلون مسک کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کیا گیا جس پر بس ‘ایکس’ تحریر تھا۔

دستاویز کے مطابق ٹوئٹر کو ایکس کارپوریشن کا حصہ بنایا گیا اور اس کا وجود ختم ہوگیا ہے، ایکس کارپوریشن ایک نجی ادارہ ہے اور ایکس ہولڈنگز کارپوریشن اس کی سرپرست کمپنی ہے۔البتہ ٹوئٹر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فی الحال اس تبدیلی سے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔یہ دستاویز ایک خاتون لورا لومر کی جانب سے ٹوئٹر کے خلاف دائر مقدمے پر جمع کرائی گئی تھی۔اس خاتون کا اکاؤنٹ 2019 میں بین کر دیا گیا تھا جس پر اس نے مقدمہ دائر کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں بہت کچھ تبدیل کیں ہیں۔ وہ اس کمپنی کے 80 فیصد ملازمین نکال چکے ہیں اور اس کی آمدنی میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔ٹوئٹر بلیو کے آغاز سے کمپنی کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں مفت بلیو ٹک اکاؤنٹس سے ہٹا دیے جائیں گے اور 20 اپریل سے ایسے بلیو ٹک ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ببوبرال کی بارہویں برسی، 16 اپریل کو منائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button