مرد وں کی انگلیوں میں پوشیدہ راز کیا ہیں

قسمت کا حال جاننے کی باتیں تو آپ نے سن ہی رکھی ہیں لیکن مرد حضرات کے ہاتھوں کی انگلیاں ان کی شخصیات کے بارے میں بتاتی ہیں

ہاتھوں کی لکیروں کے ذریعے قسمت کا حال جاننے کی باتیں تو آپ نے سن ہی رکھی ہیں لیکن مرد حضرات کے ہاتھوں کی انگلیاں ان کی شخصیات کے بارے میں بتاتی ہیں۔

حال ہی میں انگلیوں کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس کے انتہائی حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو دلچسپ و عجیب حقائق بتائیں گے۔

یہ راز ہماری شہادت کی انگلی اور اس کے علاوہ  وہ جس میں ہم عام طور پر انگوٹھی پہنتے ہیں جسے ‘رنگ فنگر’ کہا جاتا ہے اس میں چھپا ہوا ہوتا ہے، ان انگلیوں کی بناوٹ سے ہمیں یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ ہم کس قسم کے انسان ہیں مگر یہ صرف مرد حضرات کے لیے ہے۔

مردوں کی انگلیوں کی بناوٹ کو تین طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ A, B, C

A. ‘رنگ فنگر’ شہادت کی انگلی سے لمبی ہو:

finer

جس شخص کی رنگ فنگر جس میں ہم عام طور پر انگھوٹی پہنتے ہیں شہادت کی انگلی سے لمبی ہو وہ خوبصورت مرد ہوتے ہیں، ایسے مرد دلکش ہوتے ہیں مگر غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں اور اپنا کام جلد بازی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔جن مردوں کی رنگ فنگر چھوٹی ہوتی ہے یہ ان کے مقابلے میں زیادہ پیسے کماتے ہیں۔

B.  ‘رنگ فنگر’ شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہو:

finger2

جن مرد حضرات کے اس طرح کے ہاتھ ہوں وہ بہت خود اعتماد ہوتے ہیں اور ساتھ ہی خود پسند بھی ہوتے ہیں جنہیں اپنے آپ سے محبت ہوتی ہے، ایسے افراد کو اکیلے رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ انہیں بلکل پسند نہیں ہوتا کہ کوئی انہیں تنگ کرے اور ان کے معاملوں میں دخل اندازی کرے۔

اگر بات کی جائے محبت کی تو یہ محبت کے لیے بہت کچھ کرنے کے قائل نہیں ہوتے اور نہ ہی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی پہل کرتے ہیں ۔

C.  ‘رنگ فنگر’ اور شہادت کی انگلی برابر ہو:

finger3

ایسے ہاتھوں کی بناوٹ جن میں دونوں انگلیوں کی لمبائی برابر ہو ایسے مرد اچھے،  پیار محبت سے رہنے والے اور خلوص نیت ہوتے ہیں، اس طرح کے ہاتھ والے مردوں کی ہر عادات اعتدال میں ہوتی ہے، یہ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں اور تمام کام منظم طریقے سے کرتے ہیں ۔

You might also like