معذور شخص کا منہ سے پینٹنگ بنانے کا مظاہرہ

امریکی نوجوان نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوردی کو اپنا پیشہ بنا لیا

اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوردی کو اپنا پیشہ بنا لیا۔

امریکی ریاست الینوئس کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے اینٹونیو ڈیویس نامی نوجوان اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے۔ڈیوس کچھ سال قبل ایک حادثے میں چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا تھا، جس کے بعداس نے فن مصوری میں قدم رکھا اور اپنے منہ کے ذریعے کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept