انگلی سے کشتی کھینچنے کا مظاہرہ

یورپی یونین کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے

روس کے تن ساز اور انسانی قوت کا مظاہرہ کرنے والی مشہور شخصیت جیورجی رستماش وِلی نے اپنے ایک ہاتھ کی درمیانی انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کو کھینچ کر دنیا کو حیران کردیا۔ اس سے قبل بھی وہ اس طرح کے کئی مظاہرے کرچکے ہیں۔ اب ایک وائرل ویڈیو میں وہ ایک ایسی کشتی کو کھینچتے دکھائی دیتے ہیں جس پر ایک چھوٹے بحری جہاز کا گمان ہوتا ہے۔ اس کشتی کا نام ’تمارا ٹو‘ ہے جس کا وزن لگ بھگ 200 ٹن بتایا گیا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے جارجیا کی بندرگاہ باٹومی پرکیا ہے۔

اس کے لیے انہوں نے خود کو ایک آہنی سیڑھی سے جوڑے رکھا تاکہ وہ پھسل کر آگے نہ چلے جائیں۔ اس کے بعد ہمت کرکے انہوں نے کشتی کو 16 فٹ یعنی 5 میٹر کے فاصلے تک کھینچا جو ان کا ایک منفرد کارنامہ ہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔ توقع ہے کہ جلد ہی گنیز بک آف ورلڈ کمپنی اس ضمن میں جیورجی سے رابطہ کرے گی اور وہ جلد ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ 25 اگست 2019ء کو کیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept