شریک حیات کی تلاش،نوجوانوں کیلئے ‘ لو ٹرین’

چین جیسے ملک، جہاں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 3 کروڑ زیادہ ہے، وہاں اچھے شریک حیات کی تلاش کوئی آسان کام نہیں۔

چین جیسے ملک، جہاں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 3 کروڑ زیادہ ہے، وہاں اچھے شریک حیات کی تلاش کوئی آسان کام نہیں۔

درحقیقت اس وقت چین میں 20 کروڑ سے زائد نوجوان کنوارے یا تنہا ہیں اور انہیں ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے، اسی مشکل یا مسئلے کا حل رات میں چلنے والی ‘ لو ٹرین’ کی شکل میں ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چینی صوبوں سیچوان اور چونگ چنگ کے درمیان وائے 999 نامی ٹرین جیسے محبت کی تلاش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسی مقصد کے لیے چلائی گئی ہے تاکہ نوجوان ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوسکیں۔

اس منصوبے کا آغاز 3 سال قبل ہوا تھا اور اب تک 3 بار اسے چلایا جاچکا ہے جس میں ہزاروں تنہا افراد نے سفر کیا۔شریک حیات کی تلاش کے مقصد سے گزشتہ ماہ ایک ہزار تنہا افراد نے ٹرین میں سوار ہونا پسند کیا، جو کہ چونگ چنگ نارتھ اسٹیشن سے 2 روزہ سفر پر جیان جیانگ کے لیے روزانہ ہوئی۔ ٹرین کے سفر کے دوران مختلف تفریحی سرگرمیاں بھی رکھ گئی تھیں تاکہ مسافر ایک دوسرے سے زیادہ بہتر طریقے سے واقف ہوسکیں اور ان کے درمیان کیمسٹری بن سکے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept