ریستوران کی حقیقی تصاویرجن پریقین کرنا مشکل

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایک اصلی ریستوران کی ایسی حقیقی تصاویرمنظرعام پر آئی ہیں جن پر ہاتھ سے بنائے گئے خاکوں کا گمان ہوتا ہے

ریستوران کی حقیقی تصاویرجن پریقین کرنا مشکل، جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایک اصلی ریستوران کی ایسی حقیقی تصاویرمنظرعام پر آئی ہیں جن پر ہاتھ سے بنائے گئے خاکوں کا گمان ہوتا ہے ۔

RESTORENT

اس ریستوران میں دیواروں، فرش، میزوں، کرسیوں اور برتنوں تک کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کسی بھی زاویئے سے دیکھنے پر وہ کاغذ پر بنے اسکیچ کی طرح نظر آتے ہیں۔

RESTORENT1

ٹوکیو کے علاقے شِن اوبیوکو میں کھلنے والا یہ ریستوران ’’ٹو ڈی کیفے‘‘ (2D Cafe) یہاں آنے والے لوگوں بالخصوص سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

RESTORENT2

البتہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران نہیں بلکہ ’’کیفے یی اونام ڈونگ‘‘ کے ڈیزائن سے واضح طور پر متاثر ہے جو پچھلے ایک سال سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کام کررہا ہے۔ یہاں تک ہے کہ جاپان کے ’’ٹو ڈی کیفے‘‘ میں کئی مقامات مذکورہ جنوبی کوریائی ریستوران سے غیرمعمولی مشابہت دکھائی دیتی ہے۔

RESTORENT3 RESTORENT4

RESTORENT5

RESTURENT

بہرکیف، کچھ بھی ہو، کھانے کے ساتھ ساتھ اچھوتے مناظر سے دلچسپی رکھنے والوں کےلیے یہ ریستوران یقیناً ایک دلچسپ جگہ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept