فرانس میں انوکھا واقع، مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی

عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ مرغا تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جس سے اہل محلہ بے حد پریشان ہیں

یوں تو آپ نے لڑائی جھگڑے پر قانونی چارہ جوئی کرتے حریف دیکھے ہی ہوں گے لیکن فرانس میں انوکھا واقع پیش آیا۔ایک مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی ہے۔

فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورس نامی مرغے کے خلاف پڑوسیوں کی جانب درخواست میں شکایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مرغا تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ بے حد پریشان ہیں۔ عدالت نے مرغے کو خاموش کروانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مرغے کو صبح سویرے بانگ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept