اعلیٰ تعلیم کیلیے جانے والے کی فلائٹ رکوادی

بم کی اطلاع پر ایئرپورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور تمام پروازوں کو معطل کرکے سرچ آپریشن کیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتطامیہ کو ای میل کے ذریعے بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس میں ایئرپورٹ کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ بم کی اطلاع پر ایئرپورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور تمام پروازوں کو معطل کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ 6 گھنٹے کی مشقت کے بعد بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر سائبر کرائم نے ای میل کرنے والے شخص کو دھرلیا۔

ملزم کتراجو ششی کانتھ نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ سائرام ہمیشہ اچھے نمبر لاتا تھا اور میں فیل ہوجاتا تھا یہاں تک کہ اب اسے کینیڈا کی ایک اچھی یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا جس پر مجھے جلن ہونے لگی تھی۔ ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ پہلے میں نے کینیڈا میں یونیورسٹی کو داخلہ منسوخ کرنے کے لیے ای میل کی تھی جس میں سائرام کی کردار کشی کی تھی تاہم یونیورسٹی نے میری غلط بیانی پکڑلی اور سائرام کا داخلہ برقرار رکھا۔

ملزم نے اقرار کیا کہ داخلہ منسوخ کرانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد میں نے کینیڈا کی فلائٹ رکوانے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کو بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے کے لیے سائرام کی ہی ای میل استعمال کی لیکن اس کے باوجود پکڑا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept