برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز


جرمنی کے دار الحکومت برلن میں 69ویں سالانہ بین الاقوامی برلن فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔

فلم فیسٹیول کا آغاز ڈینش فلم’ دی کائنڈنیس آف اسٹرینجرز‘ (The Kindness of Strangers) کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر سے ہوا جس میں فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم نے شرکت کی۔

برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار، اداکار،پروڈیوسرز اور رائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی ہے۔

اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی کئی فلمز پیش کی جائیں گی جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوسکتی ہیں۔

رواں برس اس فلم فیسٹیول میں 17فلموں کو گولڈن بیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس کا اعلان14فروری کو کیا جائے گا۔

7فروری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ11روز تک جاری رہنے کے بعد17فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept