عالیہ بھٹ تنگ نظرگرل فرینڈ نہیں

عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں،

تاہم وہ آنے والی میوزیکل رومانٹک فلم ’گلی بوائے‘ میں اداکار رنویر سنگھ کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ ’گلی بوائے‘ میں پہلی بار عالیہ اور رنویر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے اور ان دونوں وہ اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

فلم کی تشہیر کے دوران ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ تنگ نظر گرل فرینڈ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ پر حکم چلانے کی عادی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ’گلی بوائے‘ میں وہ رنویر سنگھ کی تنگ نظر گرل فرینڈ دکھائی دیں گی، تاہم حقیقی زندگی میں وہ ایسی نہیں۔

عالیہ بھٹ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں محبت میں بڑے دل اور خیالات کا مظاہرہ کرتی ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ کو یکساں حقوق اور مواقع دینے پر یقین رکھتی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سب انسان یکساں ہوتے ہیں اور وہ اسی لیے محبت میں بھی اپنے بوائے فرینڈ کو ایک جتنے حق دینے پر یقین رکھتی ہیں۔ ’راضی‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محبت میں تنگ نظری یا بوائے فرینڈ پر حکم چلانا پسند نہیں۔

عالیہ بھٹ نے واضح کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں تنگ نظر گرل فرینڈ نہیں اور نہ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ پر احکامات چلاتی رہتی ہیں۔ خیال رہے کہ ان دونوں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ رواں برس کے وسط تک دونوں منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

https://www.instagram.com/p/Btcz0nrHj_P/
You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept