تاجکستان کی گلوکارہ کوسالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

 تاجکستان میں معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس کے عملے اور  دوستوں کے ہمراہ منانے پر جرمانہ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی معروف پاپ سنگر فیروزہ خفی زوا کو اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے قانون کی گرفت میں آگئیں۔ مقامی عدالت نے پاپ گلوکارہ کو سالگرہ منانے کے دوران ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 5 ہزار سومونی جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاپ اسٹار نے ملکی آئین کے آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت تہوار، رسومات اور تہنیتی تقریبات صرف گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی جا سکتی ہیں جب کہ گلوکارہ نے یہ تقریب اپنے آفس میں رکھی اور رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ قانون شہریوں کے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور پیسے صرف اہل خانہ پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پاس کیا گیا تھا۔ اگر کسی شہری کے پاس بے جا اخراجات کے لیے پیسے ہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے اہل خانہ پر ہی خرچ کرے۔

You might also like