زاراشیخ کی ڈائریکشن میں بنائی گئی وڈیو ریلیز

اداکارہ زارا شیخ کی ڈائریکشن میں بنائی گئی میوزک وڈیو ریلیز کردی گئی ہے جس میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔یہ گانا گلوکارحبیب رحمن نے گایا ہے جس کا میوزک سہیل عباس نے تیار کیا۔وڈیو کے ڈی او پی مانی باس ہیں۔حبیب رحمن کا نیا گانا’کملے کملے نین‘ بھارتی کمپنی کے اشتراک سے ریلیز کیا گیا ہے جس کی وڈیو شوٹنگ لاہور کے علاوہ پاکستان کے کئی دیگر خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں زاراشیخ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے ڈائریکشن کررہی ہوں اور اس سے پہلے بھی میں وڈیو بناچکی ہوں۔ میرے لئے ماڈلنگ کے ساتھ ڈائریکشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ مستقبل میں بھی اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ڈائریکشن جاری رکھوں گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept